پاکستان، امریکا کے درمیان دفاع و سکیورٹی تعاون کی بہت اہمیت ہے، رکن امریکی ایوان نمائندگان
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کی ترغیب دی گئی اور پاک امریکا تعلقات میں مزید تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ جنرل برگمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے اپنے دفتر کو ہمیشہ کھلا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پی اے آر سی میں شامل ہو کر پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے کردار کرنے کی دعوت بھی دی۔ جنرل برگمین کا آئندہ سفارتی دورہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستانی امریکن کمیونٹی امریکی ایوان نمائندگان پاک امریکا تعلقات نے پاک کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور ایل سلواڈور میں کرپٹو تعاون پر مبنی تعلقات کا آغاز
پاکستان اور ایل سلواڈور نے پہلی بار کرپٹو کرنسی کے شعبے میں تعاون کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات قائم کر لیے ہیں۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے جنوبی امریکی ملک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر نایب بوکیلے سے ملاقات کی۔
اس اہم ملاقات میں کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں معلومات کے تبادلے پر مبنی شراکت داری پر گفتگو ہوئی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان جو حال ہی میں ڈیجیٹل اثاثوں کی دنیا میں قدم رکھ رہا ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت کرپٹو مارکیٹس میں شمولیت کے راستے تلاش کر رہا ہے ۔
واضح رہے کہ ایل سلواڈور 2021 میں بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کے طور پر اپنانے والا پہلا ملک بنا تھا، جس نے اب تک 6,238 بٹ کوائن خرید رکھے ہیں جن کی موجودہ مالیت تقریباً 745 ملین ڈالر ہے۔
پاکستان میں بھی کرپٹو تجارت کو عوامی مقبولیت حاصل ہے۔ بلال بن ثاقب کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے انتباہ جاری کیے جانے کے باوجود پاکستان میں 1.5 سے 2 کروڑ افراد کرپٹو رکھتے ہیں۔
رواں سال مئی میں حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل اثاثوں کو باقاعدہ ضابطے میں لانے کے لیے پاکستان ڈیجیٹل ایسٹس اتھارٹی قائم کی۔ اس سے قبل پاکستان کرپٹو کونسل اور ٹرمپ فیملی کی ورلڈ لیبرٹی فنانشل کے درمیان بلاک چین اپنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔