ملک بھر میں ووٹر کی تعداد کتنی ہوگئی؟ رپورٹ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ہیں۔
الیکشن کمیشن سے جاری اعداد وشمار کےمطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جس میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلوچستان میں ووٹرز 56 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہیں، خیبر پختونخوا میں ووٹرز دو کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار ہوگئے ہیں۔
پنجاب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 7 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اسی طرح سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 21 لاکھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ ہے، ووٹنگ لسٹ میں مردوں کا تناسب 53.
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
Tagsپاکستان
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ووٹرز کی تعداد الیکشن کمیشن ملک بھر میں میں ووٹرز
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔