ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے زائد ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دئیے ہیں جس کے مطابق رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ 28 ہزار 577 تک جا پہنچی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد سات کروڑ 21 لاکھ 24ہزار 209 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ 23لاکھ 4 ہزار 368 ہے۔
اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ7 ہزار 287، پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سات کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 243 جب کہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 13 ہزار 371 ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے کی تیاری مکمل کرلی
اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو کروڑ81 لاکھ 70 ہزار274 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو کروڑ28 لاکھ 74 ہزار 402 تک پہنچ گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔