کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں ناظم آباد کے علاقے حکیم ابنِ سینا روڈ جو کہ حال ہی میں 8 جنوری 2025 کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کروڑوں روپے کی لاگت سے افتتاح کیا تھا، کو محض چند ماہ بعد دوبارہ کھود دیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق  حیران کن طور پر اس اقدام کی اجازت خود بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے دی، جس کے سربراہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب ہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی ادارے نے صرف 11 لاکھ روپے کے چالان کے عوض نئی تعمیر شدہ سڑک کو کاٹنے کی اجازت جاری کی۔
چالان کے پوائنٹ نمبر 7 میں واضح طور پر نئی سڑک کو کچے پورشن کے طور پر ظاہر کر کے کاٹنے کی منظوری دی گئی، جو کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
یہ اجازت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر کی منظوری سے دی گئی، جس پر شدید عوامی اور شہری حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ناظم آباد تھانے میں غیر قانونی روڈ کٹنگ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کے بھارتی دعوے کو امریکہ نے جھوٹا قرار دے دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری

علامتی فوٹو 

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے 80 لاکھ رورپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری ہوگئی۔

 ڈیفنس راحت کمرشل میں فلیٹ میں مبینہ چوری کی واردات ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے 80 لاکھ روپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی۔

 پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں تھانا گزری میں درج کرلیا گیا۔

مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چوری ہوئی میں اپنے عزیز کے گھر گئی تھی، واپس آئی تو فلیٹ کے تالے کھلے ہوئے تھے، میں اکیلے رہتی ہوں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرمیڈیٹ میں ای مارکنگ کا کامیاب تجربہ کرنے والی ناظم امتحانات فارغ، عہدے پر لاڑکانہ سے افسر تعینات
  • کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ناظم امتحانات کیخلاف قواعد تعیناتی
  • کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری
  • احمد خان چھٹو کراچی انٹر بورڈ میں ناظم امتحانات مقرر
  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم
  • ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
  • بلدیہ عظمیٰ کاکونسل اجلاس‘12قراردادیں کثرت رائے سے منظور