پی ٹی آئی کی خفیہ میٹنگز کی مکمل معلومات، ان کو احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خفیہ میٹنگز کی ساری معلومات ہمارے پاس ہیں، ان کو احتجاج کی بالکل اجازت نہیں دی جائےگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی خفیہ میٹنگز میں کیا باتیں ہوتی ہیں اور ان کی کیا پلاننگ ہے یہ سب معلومات ہمارے پاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’اب مذاکرات نہیں ہوں گے‘، عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا
رانا ثنااللہ نے کہاکہ تحریک انصاف جمہوری رویہ اختیار کرنے پر تیار نہیں، پُرامن مظاہرے اور جلسے جمہوری رویے میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، لیکن ان کے جو لوگ باہر نکلیں گے ان کے لیے مشکلات ہوں گی۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ تحریک انصاف کے پچھلے احتجاج میں 30 سے 35 ہزار لوگ باہر نکلے تھے، اب بھی جو لوگ باہر نکلیں گے انہیں دھر لیا جائےگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے خفیہ میٹنگز میں کیا باتیں کیں مستقبل میں سنوائی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بیٹے برطانوی شہریت رکھتے ہیں، ان کو یہاں لاکر لاقانونیت کا حصہ بنانے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے۔ کیا اس کے پیچھے یہ مقصد ہے کہ وہ یہاں آئیں اور بعد میں برطانوی سفارتخانہ ان کو بازیاب کرائے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مکمل معلومات رکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کے لیے کتنی تیاری ہے اور یہ کیا حاصل کرلیں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے لیے 5 اگست کی کال دے دی ہے، اور کہا ہے کہ اس روز احتجاجی تحریک زوروں پر ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ کے سابق مشیر نے بڑا دعویٰ کردیا
آج علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ اب حکومت سے بات چیت نہیں ہوگی، بلکہ ہم تحریک چلائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاجی تحریک اڈیالہ جیل پی ٹی آئی احتجاج رانا ثنااللہ علیمہ خان عمران خان رہائی مسلم لیگ ن مشیر وزیراعظم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی احتجاج رانا ثنااللہ علیمہ خان عمران خان رہائی مسلم لیگ ن وی نیوز انہوں نے کہاکہ رانا ثنااللہ کہ پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی کی خفیہ میٹنگز کے لیے
پڑھیں:
غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا کو صرف آگاہ کرتے ہیں، اجازت نہیں مانگتے، نیتن یاہو
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہماری فوج پر حملے کی کوشش کی گئی تو ہم حملہ آوروں اور انکی تنظیم دونوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ہم اپنی فوج کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں اپنی فوج کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے اور حماس کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھیں گے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے کچھ حصوں میں اب بھی حماس کے مراکز موجود ہیں، جنہیں مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ رفح اور خان یونس میں حماس کے مراکز ہیں، جنہیں جلد ختم کر دیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اگر ہماری فوج پر حملے کی کوشش کی گئی تو ہم حملہ آوروں اور ان کی تنظیم دونوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ہم اپنی فوج کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں کی جانے والی کارروائیاں امریکا کو رپورٹ کی جاتی ہیں، لیکن کسی قسم کی اجازت نہیں لی جاتی۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ اعلیٰ سطح پر سکیورٹی کی ذمہ داری خود لیتے ہیں اور اسے کسی صورت ترک نہیں کریں گے۔ دوسری جانب حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر عمل کروانے کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کر رہا۔