عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے دونوں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے درخواستیں دائر کی گئیں درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس مقدمے میں سزا 17 جنوری کو سنائی گئی تھی اور 27 جنوری کو اپیلیں دائر کر دی گئی تھیں جبکہ 15 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی تاہم اب تک کیس میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیب دانستہ طور پر کیس کو طول دینے کے لیے بار بار سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتا رہا ہے حالانکہ عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران کیس کو جلد مقرر کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی کہ جلد سماعت ہوگی لیکن اب تک ایسا نہیں ہو سکا اس صورتحال میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کی سزا معطلی کی دونوں درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سزا معطلی کی
پڑھیں:
عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ
سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری(Fawad Chaudhry) نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان قومی حکومت کے تصور کو ایک ممکنہ آپشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اس بات پرراضی ہیں کہ قومی حکومت بنےاوراس کے بعد اصلاحات اور انتخابات کاعمل ہو۔
ایم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان سے کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی اوراس میں یہ موضو ع زیربحث آیا،انہوں نے کہاکہ عمران خان بھی سمجھتے ہیں کہ قومی حکومت ہی واحد حل ہے۔
مزیدپڑھیں:پائیڈ کی کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش
بڑی خبر! فواد چوہدری کا پروگرام ‘پاور ٹاک’ میں بڑا انکشاف: عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں قومی حکومت کی حامی بھر لی ہے۔ pic.twitter.com/AY8ONxXYE8
— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) June 2, 2026