کراچی، کروڑوں کی نئی سڑک صرف 11 لاکھ میں برباد، یہ کس کی اجازت سے ہوا؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ناظم آباد کے علاقے حکیم ابنِ سینا روڈ جو کہ حال ہی میں 8 جنوری 2025 کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کروڑوں روپے کی لاگت سے افتتاح کیا تھا، کو محض چند ماہ بعد دوبارہ کھود دیا گیا۔
حیران کن طور پر اس اقدام کی اجازت خود بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے دی، جس کے سربراہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب ہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی ادارے نے صرف 11 لاکھ روپے کے چالان کے عوض نئی تعمیر شدہ سڑک کو کاٹنے کی اجازت جاری کی۔
چالان کے پوائنٹ نمبر 7 میں واضح طور پر نئی سڑک کو کچے پورشن کے طور پر ظاہر کر کے کاٹنے کی منظوری دی گئی، جو کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
یہ اجازت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر کی منظوری سے دی گئی، جس پر شدید عوامی اور شہری حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ناظم آباد تھانے میں غیر قانونی روڈ کٹنگ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مظفرگڑھ: علی پور میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لیکر فرار
پنجاب کے ضلع ظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے کچے کے علاقے میں مسلح ڈاکو کررڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بستی آرائیں میں مبینہ مقامی زمیندارکے فارم ہاؤس پر دھاوا بوا اور نوکروں کو رسیوں سے باندھ کر 200 کے قریب مال مویشی لے گئے۔
واقعہ تھانہ کندائی کی حدود میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں موجود ہے، کچے کے ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، گینگ کا خاتمہ پولیس کی ترجیح ہے۔