شہرقائد میں ادویات کی قلت، بڑےپیمانے پرکریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی انسانی صحت اور جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا کی جا رہی ہے، جس پر ڈرگ انسپکٹرز نے مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مارکیٹ میں تمام رجسٹرڈ ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک نوٹیفیکشن بھی جاری کیا ہے جس میں منیوفیکچرر حضرات اور امپورٹرز سے درخواست کی ہے کہ اپنی سپلائی چین کا جائزہ لیں اور تمام رجسٹرڈ ادویات کی بروقت اور مسلسل دستیابی یقینی بنائیں۔
میں پہلگام واقعہ کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتا ہوں، بلاول بھٹو
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ادویات کی
پڑھیں:
کراچی کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ،قبرکے نرخ بھی مقرر
کراچی(نیوز ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 200سے زائد قبرستان موجود ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کے پاس صرف 38 قبرستان رجسٹرڈ ہیں۔
میرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ تمام قبرستانوں کے انچارج فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں اور انتظامیہ قبر کے نرخ 14300 روپے سے زیادہ وصول نہ کرے۔
Post Views: 4