پاک۔ ترکیہ دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے، اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کئی عالمی معاملات میں یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
چینی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرچیف مارشل سے ملاقات:اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور فضائی طاقت پر تبادلہ خیال ہوا اور پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں فضائی قوت، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چینی وفد کا خیر مقدم کیا جب کہ پاکستان اور چین کے تاریخی واسٹریٹجک تعلقات کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ جنرل وانگ گانگ کو پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں اور آپریشنل ڈوکٹرائن پر بریفنگ دی گئی۔
ایئر چیف نے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چینی جنرل نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک اشتراک کی مضبوطی کا مظہر ہے۔
جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی حالیہ بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی اے ایف کا جواب بہادری، نظم و ضبط اور درستگی کی مثال ہے۔