2025-09-18@01:07:38 GMT
تلاش کی گنتی: 24
«ٹک ٹاک اسٹار»:
نیویارک: مشہور ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نتاشا ایلن 28 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ تین برس سے سائنوویئل سارکوما جیسے مہلک مرض سے لڑ رہی تھیں۔ نتاشا کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے لکھا کہ “نتاشا ایک خوبصورت روح تھی جس نے اپنی محبت، خوشی اور ہمت سے بے شمار دلوں کو متاثر کیا۔ وہ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے ایک بڑی مثال تھی اور اس کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔” سال 2020 میں ڈاکٹروں نے ان کے گھٹنے میں مہلک رسولی کی تشخیص کی تھی جو بعد ازاں بڑھتے بڑھتے اسٹیج فور کینسر میں بدل گئی۔ اس مرض...
ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ نتاشا ایلن ایک ایسی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جس نے اپنے کینسر کے سفر کو بےباک انداز میں ہنستے کھیلتے دوسروں کیساتھ ایک دستاویزی شکل میں پیش کیا۔ نتاشا 22 اگست کو کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئی۔ نتاشا کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر اس کی موت کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ "نتاشا پیار، مہربانی اور خوشی سے بھری ایک خوبصورت روح تھی۔ اس نے بے شمار دلوں کو چھو لیا اور وہ سائنوویئل سارکوما (کینسر کی ایک قسم) سے متعلق آگاہی کی ایک بڑی مثال تھی۔ اس کی روح ان تمام لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی جنہیں...
مصر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) مصرمیں لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون لڑکا نکلا۔ اصلیت سامنے آنے پرفالورز بھی چکرا کر رہ گئے، پولیس کے مطابق نے ان شکایتوں پر انہوں نے تحقیقات کے لیے ٹک ٹاکر یاسمین کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا اور تفتیش کی۔ جس کے دوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون دراصل ایک لڑکا 18 سالہ عبد الرحمان ہے۔ نوجوان طالبعلم نے تسلیم کیا کہ اس نے یہ اکاؤنٹ صرف فالوورز بڑھانے اور پیسے کمانے کے لیے بنایا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب...
مصر میں سوشل میڈیا پر مقبول ایک خاتون ٹک ٹاک انفلوئنسر "یاسمین” کی حقیقت سامنے آنے پر سب چونک گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب خاتون ٹک ٹاکر کی ڈانس ویڈیوز پر تھانے میں شکایتوں کے انبار لگ گئے تھے۔ پولیس نے ان شکایتوں پر تحقیقات کے لیے ٹک ٹاکر یاسمین کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا اور تفتیش کی۔ جس کے دوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون دراصل ایک لڑکا 18 سالہ عبد الرحمان ہے۔ نوجوان طالبعلم نے تسلیم کیا کہ اس نے یہ اکاؤنٹ صرف فالوورز بڑھانے اور پیسے کمانے کے لیے بنایا تھا۔ عدالت نے ملزم کو...
زندگی میں ذائقے بکھیرنے والی میکسیکو کی عالمی شہرت یافتہ شیف اور ٹک ٹاک انفلوئنسر یانن کامپوس کار ایک ہولناک حادثے میں بری طرح زخمی ہونے کے بعد دو روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ یانن کی تیز رفتار لگژری سیاہ گاڑی میکسیکو کے شہر چہواہوا کی فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ ماسٹر شیف کی لگژری گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن آئی سی یو میں زیر علاج رہیں اور آج زندگی کی بازی ہار گئیں۔ یانن کامپوس نے 2018 میں ’ماسٹر شیف میکسیکو‘ کے مقابلے میں حصہ لیا...
مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔ جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پولیس کے مطابق 17 سالہ ثنا یوسف کو پیر کے روز اس کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔ ثنا یوسف، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد فالوورز کی حامل تھیں۔ ان کے قتل نے پاکستان میں آن لائن شخصیات، خاص طور پر نوجوان خواتین، کی سلامتی کے بارے میں تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ہم اس کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ پولیس نے ثنا یوسف کی والدہ کی شکایت پر ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے...
اگر آپ یوٹیوب پر وی لاگ بنا کر یا ٹک ٹاک پر ڈانس کرکے لاکھوں کما رہے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں! حکومت اب آپ کی کمائی پر بھی نظر رکھ رہی ہے۔ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 10 جون کو پیش ہونے جارہا ہے، اور اطلاعات کے مطابق اس بار بجٹ میں سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والوں کےلیے ایک نیا ’’سرپرائز‘‘ تیار کیا جارہا ہے۔ جی ہاں، بات ہورہی ہے یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز پر ٹیکس لگانے کی! ذرائع بتاتے ہیں کہ انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) نے تجویز دی ہے کہ یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 3.5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے۔ اس...
جنوری 2025 میں میٹا کی جانب سے ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ انسٹا گرام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایڈیٹس نامی ایپ کو اب جاکر صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کا مقصد ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ کو ٹکر دینا ہے۔اس نئی ایپ میں میٹا کی دیگر ایپس کے مقابلے میں زیادہ ایڈوانسڈ ایڈیٹنگ ٹولز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔اس کا ان ایپ کیمرا صارفین کو 10 منٹ کی ویڈیو بنانے کا موقع فراہم کرے گا جسے بہترین کوالٹی کے ساتھ انسٹا گرام پر پوسٹ کرنا ممکن ہوگا۔ اس میں مختلف مقبول ایڈیٹنگ ایفیکٹس جیسے گرین اسکرین اور انسٹا گرام کی میوزک کیٹلاگ بھی دستیاب ہوگی۔میٹا کی جانب...
معروف ٹک ٹاک اسٹار سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا۔ ’رشتہ پکا رشتہ پکا‘ ویڈیوز سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیوز پر اپنا ردعمل دے دیا۔ سامعہ کے مطابق مذکورہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ان کا ان ویڈیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سامعہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے پرائیویسی، کردار کشی، اور آن لائن شخصیات کی سیکیورٹی سے متعلق بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ نازیبا ویڈیو اصلی ہے تاہم ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ان کے سابقہ بوائے فرینڈ نے یہ ویڈیوز ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائی ہیں۔...
معروف امریکی ٹک ٹاکر بیلی ہچنز کینسر سے دو سال تک جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کے شوہر کیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے مرنے کی خبر دیتے ہوئے غمزدہ انداز میں لکھا کہ ’اب ان کی اہلیہ تکلیف میں نہیں ہے۔‘ بیلی ہچنز کے شوہر نے مزید لکھا کہ ’میرے لئے خبر دینا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میری اہلیہ گزشتہ رات دنیا سے رخصت ہوگئی وہ گزشتہ 2 سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھی اور اب مزید اذیت سے دوچار نہیں ہوگی۔‘ View this post on Instagram A post shared by Caden Hutchins (@cadenhutchins) غیر ملکی میڈیا کے...
گزشتہ دنوں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں مناہل ملک، امشا رحمان اور متھیرا شامل ہیں۔ امشا رحمان کی ویڈیوز لیک کرنے والے شخص جس کا نام عبدالعزیز ہے اور اس کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے کو گرفتار کیا تھا۔ تاہم ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو معاف کردیا۔ امشا رحمان کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ملزم شرمندہ ہے، اس لیے ہم فی سبیل للہ ملزم کومعاف کرتے ہیں اور اس کی ضمانت کی مخالفت نہیں کرتے۔ یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز کس نے لیک کیں؟ ملزم کے والد نے میڈیا سے گفتگو...
گزشتہ دنوں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں مناہل ملک، امشا رحمان اور متھیرا بھی شامل ہیں۔ کئی اسٹارز نے نجی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا تھا۔ اب معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان کا غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی یہ ویڈیوز کس نے لیک کیں اور ملزم کیسے گرفتار ہوئے؟ ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے امشا رحمان نے کہا کہ انہوں نے اپنی نازیبا ویڈیوز دیکھیں تو ان کی زندگی تو جیسے ختم ہی ہو گئی، وہ یونیورسٹی نہیں جا سکتی تھیں اور لوگوں...
امریکا کے معروف ٹک ٹاک سٹار کرس او ڈونل سر پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں وہ فٹنس انفلوئنسرز کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے تھے۔ میری کوپا میڈیکل اگزامنر نے ٹک ٹاکر کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ پر کی ہے۔ حکام کے مطابق ٹک ٹاکر اسٹار کی موت سر پر گولی لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ اس سے قبل دنیا کو غزہ کی مشکلات دکھانے والے مشہور فلسطینی ٹک ٹاکر 19 سالہ محمد حلیمے بھی اسرائیلی فورسز کی بمباری کی زد میں آکر شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے۔ محمد حلیمے اپنی ویڈیوز...
اسرار خان: لاہور میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اورجان لے گیا، ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی غالب مارکیٹ قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ،گلی نمبر 3 کے رہائشی2بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے ،ویڈیو بنانے کے دوران رائفل سے اچانک گولی چلی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی،مضروب کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جانبر نہ ہو سکا ۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے،ایس پی...
لاہور: غالب مارکیٹ، قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خطرناک ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون ایک اور جان لے گیا، قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ غالب مارکیٹ، قاسم پورہ گلی نمبر 3 کے رہائشی دو بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی، مضروب کو طبی امداد کیلیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا، ایس پی...