معروف شیف اور ٹک ٹاک اسٹار کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
زندگی میں ذائقے بکھیرنے والی میکسیکو کی عالمی شہرت یافتہ شیف اور ٹک ٹاک انفلوئنسر یانن کامپوس کار ایک ہولناک حادثے میں بری طرح زخمی ہونے کے بعد دو روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہی تھیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ یانن کی تیز رفتار لگژری سیاہ گاڑی میکسیکو کے شہر چہواہوا کی فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔
یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ ماسٹر شیف کی لگژری گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن آئی سی یو میں زیر علاج رہیں اور آج زندگی کی بازی ہار گئیں۔
یانن کامپوس نے 2018 میں ’ماسٹر شیف میکسیکو‘ کے مقابلے میں حصہ لیا اور زبردست کامیابی اور شہرت سمیٹی تھی۔
اس شو کے بعد انھوں نے سوشل میڈیا پر قدم رکھا اور ٹک ٹاک پر لائف اسٹائل اور ریسیپی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں۔ جلد ہی ان کے دنیا بھر سے فالوورز بن گئے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار چل بسے
بھارتی فلم انڈسٹری سوگوار، کنڑا سینما کے 34 سالہ مشہور اداکارسنتوش بالاراج طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش بالاراج گزشتہ چند دنوں سے ریاست کرناٹکا کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں یرقان کی تشخیص کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق یرقان نے ان کے پورے جسم کو متاثر کر دیا تھا، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اداکار کے انتقال کی خبر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
فنی کیریئر اور پسِ منظر
سنتوش بالاراج، معروف ہدایتکار انیکل بالاراج کے بیٹے تھے۔ یہ افسوسناک اتفاق ہے کہ سنتوش کا انتقال ان کے والد کے انتقال کے دو سال بعد ہوا۔ انیکل بالاراج 15 مئی 2022 کو بنگلور میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
سنتوش نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2009 میں فلم کیمپا سے کیا، تاہم انہیں اصل شہرت 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم گنپا سے ملی۔ اس کے بعد انہوں نے فلم کاریا 2 میں اداکاری کی، جو ان کے والد کی پروڈکشن میں بنی تھی۔ سنتوش حال ہی میں 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم ستیام میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔