UrduPoint:
2025-09-17@23:57:32 GMT

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ثنا یوسف کا ان کے گھر کے اندر قتل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ثنا یوسف کا ان کے گھر کے اندر قتل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پولیس کے مطابق 17 سالہ ثنا یوسف کو پیر کے روز اس کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔ ثنا یوسف، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد فالوورز کی حامل تھیں۔ ان کے قتل نے پاکستان میں آن لائن شخصیات، خاص طور پر نوجوان خواتین، کی سلامتی کے بارے میں تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ہم اس کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

پولیس نے ثنا یوسف کی والدہ کی شکایت پر ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں ایک مقامی ٹی وی چینل کے اسکرین شارٹس شیئر کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو شاباش دی ہے کہ انہوں نے واقعے کے چند ہی گھنٹوں کے اندر ملزم کے حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور مقتولہ ٹک ٹاکر کا فون برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا ہے۔

اس سے قبل مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے ڈی ڈبلیو کو بتایا تھا کہ ''قتل متاثرہ لڑکی کے گھر کے اندر ہوا اور بظاہر قاتل اس کا جاننے والا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ''ملزم گھر کا جانا پہچانا مہمان تھا، جو ان کے ذاتی تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔

‘‘

معروف پاکستانی صحافی عاصمہ شیرازی نے بھی ابتدائی تفتیش کے حوالے سے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں بتایا کہ ملزم کو گھر میں آنے کی اجازت سے بظاہر یہی لگتا ہے کہ ملزم اس گھرانے کا جانا پہچانا فرد تھا۔

پاکستانی اخبار ڈان نے ابتدائی پولیس معلومات کی بنیاد پر بتایا ہے کہ ملزم پیر کو شام پانچ بجے کے قریب متعلقہ گھر میں داخل ہوا اور اُس نے ثنا یوسف کے سینے میں دو گولیاں ماریں۔

ثنا کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ ثنا یوسف کون تھیں؟

ثنا یوسف سوشل میڈیا پر اپنے مختصر ویڈیوز اور طرزِ زندگی سے متعلق مواد کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔ وہ ثقافت، خواتین کے حقوق اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے موضوعات پر مبنی مواد پوسٹ کرنے کے لیے مقبول تھیں۔ ان کی ویڈیوز میں اکثر مزاحیہ کلپس، حوصلہ افزا پیغامات اور ثقافتی جھلکیاں شامل ہوتیں جو نوجوان ناظرین کے ساتھ گہرا ربط رکھتی تھیں۔

ان کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست گفتگو ہو رہی ہے جب کہ #JusticeForSanaYousaf کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک پاکستانی نژاد شخص، جو کچھ عرصہ پہلے ہی امریکہ سے اپنے خاندان کے ساتھ واپس آیا تھا، نے اپنی 15 سالہ بیٹی کو اس کے ٹک ٹاک مواد کی وجہ سے قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کی تعداد 5 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ ہے۔ تاہم، حکام اس ایپ پر مواد کے حوالے سے تحفظات کے باعث اسے متعدد بار بند کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ثنا یوسف کہ ملزم ٹک ٹاک

پڑھیں:

کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250916-02-11

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہروز علی کے مطابق پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جس کی شناخت یاسر خان ولد ضابت خان کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کا ساتھی ادریس کارروائی کے دوران فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا
  • کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں متاثرہ بچیوں کے تھپڑ پڑ گئے
  • بھارتی ریاست کیرالہ میں 2 نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد، ملزم محبوبہ نکلی
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • ڈیفنس خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ‘11خول برآمد
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • بھارت؛ فیس بک دوست نے شادی کے مطالبے پر خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا
  • 9 افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار