کراچی ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔

ملزمان میں سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔

مقدمہ عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی موبائل کمپنی میں سیلز مینیجر ہے اور اتحاد کمرشل پر ریکوری کرنے گیا ہوا تھا۔ ایک موٹر سائیکل سوار جس کا معمولی ایکسیڈنٹ ہوا، اس کے ساتھ خاتون بھی موجود تھی۔

کار سوار سلمان فاروقی نے موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سلمان فاروقی نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر نوجوان کو گاڑی میں محصور کیا۔ نوجوان کو زدوکوب کیا گیا اور گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دی گئیں۔

موٹر سائیکل سوار کے ساتھ لیڈیز نے گاڑی کے مالک کو ہاتھ جوڑ کر منت سماجت کیں۔ گاڑی کے مالک نے لیڈیز کو دھکا دے کر دھتکار دیا۔اس معاملے کو مدعی نے اور کافی لوگوں نے دیکھا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کون وکیل ہے آپ کا، ملزم نے جواب دیا کہ نعیم قریشی کو بلایا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ نعیم قریشی کو بلایا جائے، ملزم سلمان فاروقی کے وکیل نعیم قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔

درخواست ملزم کے وکیل نعیم قریشی نے دائر کی۔ نعیم قریشی نے موقف دیا کہ ملزم کیخلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ جو کہ قابل ضمانت ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ وکیل صفائی نعیم قریشی نے کہا کہ ملزم کو ایک دن کے لئے جسمانی ریمانڈ دے دیں۔

عدالت نے 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردی۔ عدالت نے  تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمہ کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت سے واپسی پر ملزمان کو لے جاتے ہوئے احاطے میں موجود سائلین نے شور مچایا، سائیلین نے کہا ملزمان کو دیکھ کر کہا مارو مارو، جس پر پولیس ملزمان کو بھگاتے ہوئے موبائل تک لے گئی اور سٹی کورٹ سے روانہ ہوگئی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار سلمان فاروقی ملزمان کو عدالت نے

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا