مصر میں مشہور خاتون ٹک ٹاکر اسٹار’یاسمین‘ لڑکا نکلا
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
مصر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) مصرمیں لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون لڑکا نکلا۔ اصلیت سامنے آنے پرفالورز بھی چکرا کر رہ گئے، پولیس کے مطابق نے ان شکایتوں پر انہوں نے تحقیقات کے لیے ٹک ٹاکر یاسمین کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا اور تفتیش کی۔ جس کے دوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون دراصل ایک لڑکا 18 سالہ عبد الرحمان ہے۔
نوجوان طالبعلم نے تسلیم کیا کہ اس نے یہ اکاؤنٹ صرف فالوورز بڑھانے اور پیسے کمانے کے لیے بنایا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب خاتون ٹک ٹاکر کی ڈانس ویڈیوز پر تھانے میں شکایتوں کے انبار لگ گئے تھے۔ عدالت نے ملزم کو ابتدائی طور پر چار روزہ ریمانڈ پر بھیجا تاہم بعد میں اسے 5 ہزار مصری پاؤنڈ (تقریباً 105 ڈالر) کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا۔(جاری ہے)
نوجوان عبدالرحمان ایک گاؤں میں اپنی مطلقہ ماں کے ساتھ رہتا ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق وہ ایک عام اور خاموش طبع لڑکا تھا اور سیاحت اور ہوٹل مینجمنٹ کے انسٹیٹیوٹ میں پڑھ رہا تھا۔ ایک پڑوسی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدمے میں ہیں۔ جسے ایک عام نوجوان لڑکے کے طور پر دیکھا وہ لڑکی بن کر دنیا کو بیوقوف بنا رہا تھا۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق عبدالرحمان کے خلاف خاتون کا روپ دھارنے اور غیر اخلاقی مواد شائع کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب مصر میں حکام سوشل میڈیا پر "غیر اخلاقی مواد" کے خلاف مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق
پڑھیں:
مشہور مینکور ہرم مصر میں خفیہ راستے کا انکشاف
مصر(ویب ڈیسک)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر کے مشہور اہرامِ میں سے ایک میں داخلے کا خفیہ راستہ ڈھونڈ نکالا۔
گِزا میں موجود تین مرکزی اہرام میں سب سے چھوٹے مینکور ہرم سے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کو 4550 برس قبل مینکور کے فرعون کے لیے بنایا گیا تھا۔
سائنس دانوں کا کافی عرصے سے یہ ماننا رہا ہے کہ اس ہرم میں ممکنہ طور پر کوئی اور راستہ بھی ہے۔ تاہم، محققین کی ایک ٹیم نے اب ایک ایسا ثبوت حاصل کیا ہے جو ان کے خیال کو بالآخر حقیقت ثابت کر سکتی ہے۔
مارین نے ہائی ٹیک ریڈار اور الٹرا ساؤنڈ استعمال کرتے ہوئے ہرم کی مشرقی جانب کچھ حیران کن اشارے دریافت کیے ہیں۔ دریافت کردہ اشاروں میں مشرقی پہلو کے نیچے دو خالی جگہیں ہیں۔
ان جگہوں میں زبردست طریقے سے پالش کیے گئے پتھر پائے گئے ہیں جو کہ قریباً چار میٹر بلند اور چھ میٹر چوڑے ہیں۔
اس طرح کے پھتر اگر کسی دوسری جگہ پائے گئے ہیں تو وہ اس ہرم کے شمالی طرف موجود مرکزی داخلے پر ہیں۔