معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز کس نے لیک کیں؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
گزشتہ دنوں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں مناہل ملک، امشا رحمان اور متھیرا بھی شامل ہیں۔ کئی اسٹارز نے نجی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا تھا۔
اب معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان کا غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی یہ ویڈیوز کس نے لیک کیں اور ملزم کیسے گرفتار ہوئے؟
ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے امشا رحمان نے کہا کہ انہوں نے اپنی نازیبا ویڈیوز دیکھیں تو ان کی زندگی تو جیسے ختم ہی ہو گئی، وہ یونیورسٹی نہیں جا سکتی تھیں اور لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی تھیں۔
امشا نے کہا کہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے بھول جاتے ہیں کہ جس کی ویڈیوز لیک کی جا رہی ہیں اس کی زندگی کس مشکل میں پڑ سکتی ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ جب ان کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئیں تو وہ اپنے ٹک ٹاک پر ویڈیو اپلوڈ کر کے اس پر ردعمل دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے ایف آئی اے سے رجوع کیا۔ جنہوں نے ملزم کو پکڑ لیا جو اب حراست میں ہے۔
امشا رحمان کی ویڈیوز لیک کرنے والے شخص کا نام عبدالعزیز ہے جس کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جا رہا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے امشا کی صرف میم لیک کی تھی ویڈیو لیک نہیں کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امشا رحمان ٹک ٹاک اسٹارز متھیرا مناہل ملک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک اسٹارز متھیرا مناہل ملک ویڈیوز لیک انہوں نے ٹک ٹاک کہا کہ لیک کی
پڑھیں:
جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔
جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت کی بات نہ تھی، میرا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلموں کے بجائے سوشل میڈیا کو پہلی ترجیح پر رکھتی ہے۔ مجھے ٹک ٹاک ہی بہتر لگتا ہے۔
جنت مرزا نے کہا کہ ویسے بھی آج کل کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر موبائل فون اسکرول کرنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں فلمیں کرنا فائدہ مند نہیں لگتا۔
یاد رہے کہ جنت مرزا کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے، جنہوں نے فلم "تیرے باجرے دی راکھی" سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، مگر زیادہ کامیابی نہ ملنے کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا کی دنیا میں سرگرم ہیں۔