ٹک ٹاک اسٹار کا کارنامہ، سائیکل پر ایفل ٹاور کی سیڑھیاں چڑھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
فرانسیسی سائیکلسٹ اور ٹک ٹاک اسٹار اوریلین فونٹینو نے دنیا کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب انہوں نے پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی 686 سیڑھیاں سائیکل پر چڑھ کر صرف 12 منٹ 30 سیکنڈ میں مکمل کیں۔ یہ ریکارڈ 2002 میں ہیوگز رچرڈ کے بنائے گئے پرانے ریکارڈ کو تقریباً سات منٹ سے توڑ کر بنایا گیا ہے۔
یہ چیلنج آسان نہیں تھا کیونکہ ایفل ٹاور کی سیڑھیاں سائیکل چلانے کے لیے بالکل بھی آسان مرحلہ نہیں ہیں۔ فونٹینو نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سائیکل کا بریک استعمال کرکے ٹائروں کو کمپریس کیا اور بار بار چھلانگیں لگاتے ہوئے اس مشکل راستے کو طے کیا۔ اس کامیابی کے لیے انہوں نے کئی مہینوں کی محنت کی، جس میں جم میں سخت محنت اور جیمپ رسی کے ذریعے طاقت بڑھائی اور اس کے لئے خود کو تیار کیا۔
فونٹینو پہلے بھی پیرس کی دیگر مشہور عمارتوں کے علاوہ ایسٹونیا کے ٹی وی ٹاور کو بھی بائیسکل پر سر کر چکے ہیں۔ اس منفرد ریکارڈ کے لیے تیاری چار سال پہلے شروع کی گئی تھی، لیکن کووڈ 19، اولمپک گیمز، اور ایفل ٹاور کی مرمت کی وجہ سے اسے پہلے ملتوی کرنا پڑا۔
فونٹینو کا کہنا ہے کہ یہ چیلنج نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع تھا بلکہ انہیں اپنے پسندیدہ کھیل بائیسکل ٹرائلز کو وسیع تعداد میں لوگوں تک پہنچانے میں مدد بھی ملی۔ ان کا کہنا ہے کہ چھوٹے کھیلوں میں صرف مقابلوں سے پیسہ کمانا مشکل ہوتا ہے، اس لیے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی بڑھا کر اسپانسرز اور خود کو مالی طور پر مضبوط کیا ہے۔
فونٹینو کے ایک ملین سے زائد فالورز ہیں، جو ان کے چیلنج ویڈیوز، ٹریننگ ٹپس اور بائیک ریویوز کو پسند کرتے ہیں۔ ان کا اگلا مقصد دنیا کے سب سے بڑے ٹاورز پر سائیکل چلانا ہے، اور وہ شائقین کو یہ کہتے ہوئے خوش دکھائی دیے کہ وہ مستقبل میں برج خلیفہ کو بھی بائیسکل سے سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
جرمانے کا نیا قانون؛ موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر
سٹی 42 : پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کرنے والوں کے لیے نیا قانون نافذ کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا رول 47(3) میں ترمیم کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت اگر خریدار مقررہ مدت میں گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی رپورٹ نہیں کرتا تو اسے ٹرانسفر فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
موٹر سائیکل اور اسکوٹر کے لیے جرمانے
31 تا 60 دن تاخیر: 1,000 روپے
61 تا 90 دن تاخیر: 2,000 روپے
91 تا 120 دن تاخیر: 4,000 روپے
دیگر گاڑیوں (کاریں، جیپ وغیرہ) کیلئے جرمانے
31 تا 60 دن تاخیر: 10,000 روپے
61 تا 90 دن تاخیر: 20,000 روپے
91 تا 120 دن تاخیر: 30,000 روپے
حکام کے مطابق یہ اقدام گاڑیوں کے درست ریکارڈ رکھنے اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے تاہم 120 دن سے زیادہ تاخیر پر مزید قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش