Al Qamar Online:
2025-10-04@22:45:22 GMT

مصر میں دھوم مچانے والی خاتون ٹک ٹاک اسٹار لڑکا نکلا

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

مصر میں سوشل میڈیا پر مقبول ایک خاتون ٹک ٹاک انفلوئنسر "یاسمین” کی حقیقت سامنے آنے پر سب چونک گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب خاتون ٹک ٹاکر کی ڈانس ویڈیوز پر تھانے میں شکایتوں کے انبار لگ گئے تھے۔

پولیس نے ان شکایتوں پر تحقیقات کے لیے ٹک ٹاکر یاسمین کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا اور تفتیش کی۔

جس کے دوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون دراصل ایک لڑکا 18 سالہ عبد الرحمان ہے۔

نوجوان طالبعلم  نے تسلیم کیا کہ اس نے یہ اکاؤنٹ صرف فالوورز بڑھانے اور پیسے کمانے کے لیے بنایا تھا۔

عدالت نے ملزم کو ابتدائی طور پر چار روزہ ریمانڈ پر بھیجا تاہم بعد میں اسے 5 ہزار مصری پاؤنڈ (تقریباً 105 ڈالر) کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

عبدالرحمان ایک گاؤں میں اپنی مطلقہ ماں کے ساتھ رہتا ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق وہ ایک عام اور خاموش طبع لڑکا تھا اور سیاحت اور ہوٹل مینجمنٹ کے انسٹیٹیوٹ میں پڑھ رہا تھا۔

ایک پڑوسی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدمے میں ہیں۔ جسے ایک عام نوجوان لڑکے کے طور پر دیکھا وہ لڑکی بن کر دنیا کو بیوقوف بنا رہا تھا۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ عبدالرحمان پر خاتون کا روپ دھارنے اور غیر اخلاقی مواد شائع کرنے کے الزامات تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ کیس اس وقت سامنے آیا ہے جب مصر میں حکام مسلسل سوشل میڈیا پر "غیر اخلاقی مواد” کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

گزشتہ برسوں میں کئی مشہور خواتین ٹک ٹاک انفلوئنسرز کو بھی بے ہودہ رقص یا فحش مواد اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا اور بعض کو جیل بھی بھیجا گیا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ٹک ٹاک

پڑھیں:

ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس، وجہ کیا بنی؟

معروف بالی ووڈ جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب اور اس کی پیرنٹ کمپنی گوگل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز کو بنیاد بناتے ہوئے تقریباً 4 کروڑ روپے (450,000 امریکی ڈالر) ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، اور ساتھ ہی ان ویڈیوز کے خلاف مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔

اداکاروں نے اپنی درخواست میں یوٹیوب پر موجود ان ویڈیوز کے سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس عدالت کے سامنے پیش کیے ہیں، جنہیں وہ ’سنگین نوعیت کی‘ اور ’من گھڑت‘ اے آئی ویڈیوز قرار دیتے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ مواد نہ صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ ان کے شخصی و تخلیقی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سے اپنی نازیبا تصاویر و دیگر مواد ہٹوانے کے لیے ایشوریا رائے کا عدالت عالیہ سے رجوع

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کی موجودہ پالیسیز، بالخصوص ایسی ویڈیوز کو اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت، تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق، ایسا طریقہ کار گمراہ کن اور منفی مواد کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسا غیر مجاز مواد، جو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، پہلے عوام میں پھیلتا ہے اور پھر وہی مواد کو اے آئی ماڈلز کی تربیت میں استعمال ہوتا ہے۔ اداکاروں کا کہنا تھا کہ اگر اے آئی پلیٹ فارمز کو ایسے تعصب پر مبنی مواد پر تربیت دی جائے جو انہیں منفی انداز میں پیش کرتا ہے، تو یہ ماڈلز ایسی غلط معلومات ’سیکھ‘ سکتے ہیں، جس سے ان کی شہرت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل

اخباری اطلاعات کے مطابق یہ دعویٰ ابھیشیک اور ایشوریا کی جانب سے 6 ستمبر کو دائر کیا گیا تھا، تاہم یہ درخواستیں عوامی طور پر دستیاب نہیں ہیں۔

گزشتہ ماہ دہلی ہائی کورٹ نے گوگل کے وکیل کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت سے پہلے تحریری جواب داخل کرے۔ اگلی سماعت 15 جنوری کو مقرر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

4 کروڑ کا قانونی نوٹس ابھیشیک بچن ایشوریا رائے ایشوریا رائے نازیبا ویڈیوز ایشوریا کا 4 کروڑ کا قانونی نوٹس گوگل کو نوٹس یو ٹیوب کو نوٹس

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے بارڈر سے تیل کی آڑ میں بارودی مواد کی ترسیل کے شواہد ملے ہیں، آئی جی ایف سی
  • کیا ابرار احمد آج دلہن گھر لائیں گے۔۔۔ ؟ سوشل میڈیا پر سبز شلوار قمیض کی تصاویر وائرل
  • مسٹری اسپنر ابرار احمد دولہا بننے کو تیار، شادی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں
  • 21 سالہ ٹک ٹاک اسٹار اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں؛ موت کی وجہ سامنے آگئی
  • میلانیا ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم
  • آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا شروع
  • پشاور: بھانہ ماڑی میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی
  • پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال کیلئے اصول جاری کر دیئے
  • مانسہرہ پولیس نے ناران میں ہائیکنگ کے دوران راستہ بھٹکنے والی جرمن سیاح خاتون کو بحفاظت ڈھونڈ لیا 
  • ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس، وجہ کیا بنی؟