صدرمملکت سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات،آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وکے کی خدمات کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، صدرِ مملکت نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹرین سفیر کی خدمات کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹوورازم میں مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ انہوں نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ صدر مملکت نے سبکدوش سفیر اینڈریا وِکے کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی ۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر مملکت آسٹریا کی مملکت نے کی خدمات
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی تھائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان
—فائل فوٹوترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے نیویارک میں ملاقات کی، ملاقات اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر دونوں رہنماؤں نے اظہار اطمینان کیا اور ثقافتی و پارلیمانی روابط، عوامی سطح کے روابط، تجارت اور سیاحت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں خوراک، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تھائی وزیر خارجہ نے پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت پر مبارک باد پیش کی جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں خدمات پر تھائی وزیر خارجہ سے اظہار تحسین کیا۔