WE News:
2025-09-17@23:50:16 GMT

صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT

صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ پاکستان، آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریا کے ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی میں ’میٹا‘ کے خلاف اہم شکایت، سبب کیا نکلا؟

صدر نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ صدر آصف زرداری نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور سبکدوش سفیر کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریا سبکدوش صدر آصف علی زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آسٹریا صدر آصف علی زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آسٹریا کی آسٹریا کے

پڑھیں:

صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات

  تصویر سوشل میڈیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، ‎خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

‎پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ‎چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔

سیکرٹری سی پی سی نے صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے، فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔

‎صدر آصف زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، پاک چین دوستی نسل درنسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی۔ انھوں نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔

ملاقات میں ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات کے ‎بعد صدر زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال
  • شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
  • صدر مملکت کی شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • ‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر کی ملاقات