پاکستان کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ!
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بین الاقوامی سطح پر نامور پاکستانی فلم میکر محمد علی (مو) نقوی کو 2024 کے ایمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔مو نقوی کو یہ نامزدگی نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری سیریز "Turning Point: The Bomb & The Cold War" میں اُن کی شاندار ہدایتکاری پر ملی، جو تاریخی ڈاکیومنٹریز کی کیٹیگری میں بہترین قرار پائی ہے۔یہ سیریز سرد جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ، عالمی طاقتوں کی چالاکیوں اور تاریخ کے ان لمحات کو اُجاگر کرتی ہے جو دنیا کو ایٹمی تباہی کے دہانے تک لے گئے۔مو نقوی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سیریز نہ صرف تکنیکی اعتبار سے بہترین ہے بلکہ تاریخی حوالوں سے بھی ایک اہم دستاویز سمجھی جا رہی ہےیاد رہے کہ مو نقوی اس سے پہلے بھی کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ان کی فلمیں ہمیشہ حساس سماجی اور سیاسی موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔مو نقوی کا کہنا ہے کہ یہ نامزدگی صرف ان کی کامیابی نہیں، بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک بڑی پہچان ہے۔پاکستانی ناظرین اور شائقین فلم کو مو نقوی کی کامیابی پر فخر ہے، اور سب کی نظریں اب ایمی ایوارڈز کی تقریب پر ہیں جہاں وہ یہ اعزاز جیت کر پاکستان کا نام مزید روشن کر سکتے ہیں۔
۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مو نقوی
پڑھیں:
پاکستان کو بنگلادیش کیخلاف سیریز میں عارضی بیٹنگ، بالنگ کوچ مل گئے
بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عارضی طور پر نئے بالنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات کردیے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ مینجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے بولنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔
اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرٰینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالست کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کو پھر بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کوچز کی تلاش، اشتہار دیدیا
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 مئی کو اپنی ویب سائٹ پر بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور اسٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد
کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔
تاہم اسوقت تک عارضی طور پر بنگلادیش کیخلاف سیریز میں حنیف ملک اور ایشلے نوفکے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔