فلم میمی کے جذباتی سین کے دوران خود پر قابو نہ رکھ سکی، کریتی سینن کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
مشہور بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ فلم "میمی" کے ایک جذباتی سین کی شوٹنگ کے دوران وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ "کٹ" کے بعد بھی روتی رہیں۔
اداکارہ نے اس فلم میں ایک سروگیٹ ماں کا کردار ادا کیا، جس کے لیے انہیں پہلا نیشنل ایوارڈ ملا۔
کریتی سینن نے حالیہ پوڈکاسٹ میں فلم کے دوران پیش آنے والے جذباتی لمحات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا: "میرے لیے یہ سب سے خاص سین تھا، جہاں آئینے کے سامنے میں پاؤڈر لگاتی ہوں، پھر ہر چیز پھینک دیتی ہوں، اور پوسٹرز پھاڑ دیتی ہوں۔ یہ ایک مختصر سین تھا لیکن اس میں دل سے جذبات ڈالنا پڑا۔ پہلی بار ایسا ہوا کہ 'کٹ' کے بعد بھی میں روتی رہی۔"
کریتی سینن کی متاثر کن اداکاری نے ناظرین کے دل جیت لیے اور انہیں کئی بڑے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ان میں نیشنل ایوارڈ اور فلم فیئر کریٹکس بیسٹ ایکٹرس ایوارڈ شامل ہیں۔
فلم میمی نے دیگر ایوارڈز بھی جیتے، جن میں پنکج ترپاٹھی کو بہترین معاون اداکار اور سائی تمہانکر کو بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔
2025 میں کریتی سینن کئی بڑی فلموں کا حصہ رہی ہیں جن میں "تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا"، "کریو" اور ان کی پہلی پروڈکشن "دو پتی" شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کریتی سینن
پڑھیں:
اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی حج کی سعادت حاصل کرلی
معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی سعودی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر چاند رات کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔
ہانیہ عامر نے سر ڈھانپا ہوا ہے اور سیاہ عبایہ میں ملبوس ہیں جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر خواتین بھی اسی لباس میں ہیں۔
https://www.instagram.com/p/DK2_zQjIypx/اداکارہ ہانیہ عامر نے پوسٹ کی لوکیشن منیٰ، مکہ سعودی عربیہ تحریر کیا ہے اور ان کا لباس بھی روایتی خواتین حجاج جیسا ہے۔
ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر ان کی ساتھی فنکاروں یمنیٰ زیدی، میشا شفیع، سلمیٰ حسن سمیت دیگر نے حج کی مبارک باد بھی دی۔
اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر اپنی تمام مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں لیکن حج کے دوران یہ پہلی تصویر شیئر کی ہے۔
https://www.instagram.com/p/DK31AX8oz1L/ہانیہ عامر نے اس سے قبل نہ تو سعودی عرب جانے اور نہ ہی حج کرنا کا کوئی عندیہ دیا تھا۔
اس پوسٹ کے اگلے ہی روز ہانیہ عامر نے ایک اور انسٹا گرام پوسٹ شیئر کی جس میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور اس پوسٹ کی لوکیشن بھی مکہ سعودی عرب تحریر کیا ہے۔