WE News:
2026-07-24@04:53:46 GMT

بچوں سے ’رومانوی‘ چیٹ پر میٹا امریکا میں تحقیقات کی زد میں

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

بچوں سے ’رومانوی‘ چیٹ پر میٹا امریکا میں تحقیقات کی زد میں

سوشل میڈیا دیو ’میٹا پلیٹ فارمز‘ کو اس وقت شدید سیاسی دباؤ کا سامنا ہے جب امریکی میڈیا نے ایک داخلی پالیسی دستاویز افشا کی جس کے مطابق کمپنی کے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ بوٹس کو بچوں کے ساتھ ’رومانوی یا جذباتی‘ گفتگو کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس انکشاف کے بعد 2 ریپبلکن سینیٹرز نے فوری طور پر کانگریس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کے بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیے کارآمد فیچرز، متعدد اکاؤنٹس بلاک

رائٹرز کے مطابق یہ پالیسی دستاویز کمپنی کے اندر موجود گائیڈ لائنز کا حصہ تھی، جس میں واضح طور پر مثالیں دی گئی تھیں کہ کس طرح چیٹ بوٹس بچوں کے ساتھ فلرٹ یا رومانوی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

میٹا نے اس دستاویز کی موجودگی کی تصدیق کی تاہم مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ مثالیں ’غلط‘ تھیں اور کمپنی کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔ ترجمان کے مطابق رائٹرز کی جانب سے سوالات ملنے کے بعد ان حصوں کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔

ریپبلکن سینیٹر جوش ہولی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’یہ حقیقت کہ میٹا نے صرف پکڑے جانے کے بعد ہی اپنی پالیسی بدلی، باعثِ تشویش ہے۔ یہ فوری کانگریسی تحقیقات کا جواز فراہم کرتی ہے۔‘

Meta’s exploitation of children is absolutely disgusting.

This report is only the latest example of why Big Tech cannot be trusted to protect underage users when they have refused to do so time and time again. It’s time to pass KOSA and protect kids.https://t.co/SsK4NsXPDj

— Sen. Marsha Blackburn (@MarshaBlackburn) August 14, 2025

ریپبلکن سینیٹر مارشا بلیکبرن کی ترجمان نے بھی کہا کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کی حمایت کرتی ہیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر پیٹر ویلچ نے اس واقعے کو بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ’یہ رپورٹ واضح کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت کے نظام میں بچوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے سخت اور مؤثر حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: خودکار ترجمے میں بھارتی وزیر اعلیٰ کی موت کی جھوٹی اطلاع جاری ہونے پر میٹا نے معافی مانگ لی

اس معاملے نے امریکی سینیٹ میں مصنوعی ذہانت پر ضابطہ سازی کے مباحثے کو بھی مزید تیز کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ سینیٹ نے بھاری اکثریت (99-1) سے ایک ترمیم کو مسترد کیا تھا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات کے بل میں شامل تھی، جس کے تحت ریاستوں کو مصنوعی ذہانت پر قانون سازی سے روک دیا جاتا۔ اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس میں AI کے استعمال اور اس کے ضابطوں پر اختلاف رائے موجود ہے، لیکن بچوں کی حفاظت کے معاملے میں سخت موقف رکھنے والے ارکان دونوں جماعتوں میں پائے جاتے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اگر تحقیقات شروع ہوتی ہیں تو میٹا کو اپنی AI پالیسیز، تربیتی ڈیٹا اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنا پڑسکتی ہیں، جو کمپنی کے لیے ایک بڑا قانونی اور عوامی تعلقات کا چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا اے آئی بچے تحقیقات رومانوی چیٹ فیس بک میٹا واٹس ایپ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا اے ا ئی بچے تحقیقات رومانوی چیٹ فیس بک میٹا واٹس ایپ مصنوعی ذہانت کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ