اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم اس بار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.

50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر 16 اگست سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ پیٹرول کی قیمتوں میں پچھلے پندرہ دن میں فی بیرل 15 سینٹس کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 4.5 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر تنزلی کے بعد 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کی سمری بھجوائی جائے گی، وزیراعظم شہبازشریف نئی قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیٹرول کی قیمت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کا امکان ہے فی لیٹر

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل 11 روزہ کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.71 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ پہلے یہ 69.26 ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا، جو اب کم ہو کر 63.48 ڈالر فی بیرل  پر آ چکا ہے۔
اسی طرح برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں بھی 5.72 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور اب یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر65.98 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کب ہوگا؟
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی 15 اگست کو متوقع ہے۔ اس دن اوگرا قیمتوں کی حتمی ورکنگ وزارت خزانہ کو بھیجے گا۔ اس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • ڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان
  • آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
  • ڈیزل سستا اور پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان
  • ڈیزل سستا، پیٹرول معمولی مہنگا ہونے کی توقع 
  • پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے کتنی رقم وصول کی گئی؟ رپورٹ جاری
  • ایپل سستا ترین میک بک لانچ کرنے کے لیے تیار، ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  •  20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا 
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان