Nawaiwaqt:
2025-10-04@23:50:20 GMT

ڈیزل سستا اور پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

ڈیزل سستا اور پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 16 اگست سے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔متعلقہ حکام نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 1.32 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.

25 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.11 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے اس سال اور اگلے سال تیل کی بڑھتی ہوئی اضافی مقدار کی پیشگوئی کے بعد خام تیل کے فیوچرز 2 ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک گر گئے۔اگر ان تجاویز کو منظور کر لیا جاتا ہے، تو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 282.83 روپے سے کم ہو کر 274.08 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: روپے فی لیٹر کی قیمت میں

پڑھیں:

ٹنڈوجام،پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ،عوام مشکلات کا شکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-2-1

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے ملک بھر کے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے شہری اس فیصلے کے بعد مزید پریشانی میں مبتلا ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے آٹے، چینی گھی سبزیوں اور پھلوں سمیت روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی پہلے ہی کئی بار اضافہ کیا جا چکا تھا تاہم اب پیٹرول کی نئی قیمتوں کے اعلان کے بعدانھوں نے بھی اپنے کرایوں میں دس سے بیس روپے اضافہ کردیا ہے جب کہ رکشا ڈائیور منی بس والوں نے بھی اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے اور خدشہ ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش، سبزی اور پھل بھی مہنگے ہو جائیں گے جس کا براہ راست اثر غریب اور دیہاڑی دار طبقے پر پڑے گاکونسلر طاہراسامہ کا کہنا ہے کہ کہ عام آدمی پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان تھا لیکن اب پیٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آ جائے گا جس سے متوسط طبقے کی زندگی بھی اجیرن ہو جائے گی انھوں نے کہا افسوسناک بات یہ ہے کہ حکمران اپنی عیا شیاں ختم کرنے پر تیار نہیں اپنا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیتے ہیں انجمن تاجران ٹنڈوجام کے فنانس سیکرٹری راو حامد گوہر نے کہا کہ تنخواہیں اور مزدور کی اجرتیں وہی ہیں اور اب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی کی جارہی جس پر وہ سراپا احتجاج ہیں کیونکہ اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں لیکن اس باوجود حکومت مسائل کم کرنے بجائے بڑھاتی جارہی جس کے منفی اثرات ہمارے کاروبار پر پڑ رہے ہیں ماہرین معاشیات اختر رضوی کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ بجلی، گیس اور دیگر پیداواری شعبوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس سے مجموعی طور پر مہنگائی میں اضافہ ناگزیر ہے عوام نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب اور دیہاڑی دار مزدور سکھ کا سانس لے سکیںاور عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزار سیکں۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
  • کراچی میں پھر دودھ مہنگا کرنے کی تیاریاں،11اکتوبر سے 300فی لیٹر ملے گا
  • کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان
  • میرپورخاص،شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
  • ٹنڈوجام،پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ،عوام مشکلات کا شکار
  • سونے کی قیمت میں کمی چاندی مزید مہنگا
  • کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے تک اضافے کا امکان
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ