راولپنڈی: غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر کا انکشاف، اسٹریچر سے بندھا ہوا شخص بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
راولپنڈی کے علاقے روات میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر پر چھاپہ مار کر اسٹریچر سے بندھے ہوئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس کو دیکھ کر 6 افراد دیواریں پھلانگ کر فرار ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا اور اُسے نشہ آور شے پلا کر بیہوش کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے بتایا کہ ملزمان اس کا گردہ نکالنا چاہتے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا اینکر زخمی
کراچی:ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا اینکر زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ سعودآباد کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا، جنہیں طبی امداد کے لیے اسٹڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نجی ٹی وی چینل کے اینکر امتیاز میر کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کار کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں، امتیاز میر کو سینے اور چہرے پر گولیاں لگی ہیں تاہم کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور جائے وقوع سے گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان دو تھے، جس میں ایک خاتون بتائی گئی ہے، موٹرسائیکل سوار خاتون اور مرد نے امتیاز میر کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق امتیاز میر کو ٹارگٹ کر کے زخمی کیا گیا ہے، واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔