سعودآباد کے رہائشی پلاٹوں پرغیر قانونی عمارتیں تعمیر
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
تنگ گلیوں میں ناجائز تعمیر شدہ عمارتوں سے خطیر رقم کی وصولیاں
پلاٹ ایس ون نمبر 105 اور 420 پر کمرشل پورشن قائم کرلیے
سندھ بلڈنگ ذوالفقار بلیدی کے غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی کی خاموشی معنی خیز سعود آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا سیلاب ایس ون پلاٹ 105 اور 420 پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں داخل شہریوں کا سکون غارت تنگ گلیوں میں بلند عمارتیں بنیادی سہولیات سے محروم۔ ضلع کورنگی کے علاقے ملیر سعود آباد میں غیر قانونی اور خلاف ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہیجس کی سرپرستی کا ذمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی نے اٹھا رکھا ہیموصوف کے جاری غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کی خاموشی معنی خیز ہے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں تنگ گلیوں میں بغیر کسی منظوری کے چار سے چھ منزلہ عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں جن میں نہ صرف تعمیراتی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں بلکہ شہریوں کی جان و مال کو بھی خطرے میں ڈال دیا گیا ہیذرائع کے مطابق سعود آباد نمبر 1، 2، 3، اور 4 سمیت کئی ذیلی علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر ہیں رات کے وقت تعمیراتی سامان کی ترسیل اور دن کے وقت تیز رفتار کام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ادارے محض تماشائی بنے ہوئے ہیںنمائندہ جرآت سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی رہائشی عبدالرف نے بتایاہمارے علاقے میں ہر طرف تعمیراتی شور ہے جگہ جگہ بلند عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں جن کے لیے کوئی باقاعدہ اجازت نامہ نہیں گلیاں تنگ ہو گئی ہیں پانی کا پریشر ختم ہوتا جا رہا ہے اور سیوریج کا نظام مکمل ناکام ہو چکا ہیرہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی تعمیرات میں بعض بلڈرز مبینہ طور پر سیاسی پشت پناہی اور مٹھیاں گرم کرنے کے نظام کے ذریعے متعلقہ اداروں کی خاموشی خرید لیتے ہیںسعود آباد کے شہریوں نے وزیر بلدیات سے فوری نوٹس لینے اور علاقہ مکینوں کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا ہیجرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔