اسد قیصر(فائل فوٹو)۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمارے کارکنوں پر ظلم و جبر کیا گیا، ہمارے قانونی احتجاج کو غیرقانونی طریقے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ 

صوابی سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ریحانہ ڈار کے ساتھ پنجاب پولیس کا رویہ قابل مذمت ہے، بانی پی ٹی آئی ملک کی خودمختاری اور آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب کے قائدحزبِ اختلاف سمیت ہمارے ممبرانِ اسمبلی کو نااہل کیا گیا۔ 

انھوں نے کہا ہم پاکستان کو ایک پُرامن ملک دیکھنا چاہتے ہیں، جہاں تمام شہریوں کے حقوق برابر ہوں، ہماری جدوجہد قانون کےدائرے میں ہوگی۔

 اسد قیصر نے کہا کہ ملک تب ترقی کرے گا، جب اس میں قانون کی حکمرانی ہو۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسد قیصر نے کہا

پڑھیں:

لاہور: عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر میں ریلی نکالی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے توڑے، اراکین صوبائی اسمبلی کو زد وکوب کیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔

لاہور میں 6 سے زیادہ ایم پی ایز کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، زیر حراست رہنماؤں میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی، ایم پی ایز فرخ جاوید مون، کرنل (ر) شعیب، ندیم صادق ڈوگر، خواجہ صلاح الدین، امین اللہ خان اور اقبال خٹک بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ اپی ٹی آئی کے لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا، ایک پولیس اہلکار کا سر پھٹ گیا ہے۔

صدر انصاف لیگل فورم (آئی ایل ایف) لاہور ملک شجاعت جندران  نے کہا کہ گرفتار رہنماوں اور کارکنوں کی ضمانتوں لیے لیگل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ تین لیگل ٹیمیں گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کیلئے شہر کی تمام کچہریوں میں موجود ہیں،  ماڈل ٹاون کچہری ، ضلعی کچہری اور کینٹ کچہری میں لیگل ٹیمیں موجود ہیں۔

لاہور میں ایک اور دھندلی صبح،
پی ٹی آئی کی آواز دبانے کے لیے پولیس کا ایم پی ایز کی پرامن ریلی پر دھاوا! ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی سمیت فرخ جاوید مون، کرنل (ر) شعیب، ندیم صادق ڈوگر، خواجہ صلاح الدین، امین اللہ خان اور اقبال خٹک کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کیسا جمہوری نظام ہے جہاں… pic.twitter.com/qxymP2Z89K

— Senator Aon Abbas Buppi (@AonAbbasPTI) August 5, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اور ریحانہ ڈار سمیت متعدد رہنما گرفتار
  • پنجاب اسمبلی: سپیکر نے اپوزیشن کے گرفتار 9 ارکان کیخلاف ایف آئی آر روکنے، رہائی کا حکم دیدیا
  • احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا، سڑکیں بند کرنا قابلِ مذمت، ملک محمد احمد خاں
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کے گرفتار 9 اراکین کیخلاف ایف آئی آر روکنے اور رہائی کا حکم
  • عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار
  • لاہور: عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار
  • پی ٹی آئی احتجاج ،حکومت متحرک ،چھاپے ، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر گرفتار
  • پی ٹی آئی احتجاج، گرفتاریاں شروع، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی گرفتار 
  • 5 اگست کو پُرامن احتجاج کریں گے، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں، اسد قیصر