Jang News:
2025-08-07@11:20:27 GMT

زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کو1 لاکھ اور 2 نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ زرتاج گل کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال کی سزا سنائی ہے، وکیل کے مطابق درخواست گزار لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔

تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گل

زرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے، تحریک انصاف خاندانی پارٹی نہیں، بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے

پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار سزا یافتہ ہے، حفاظتی ضمانت کی حقدار نہیں،  یہ طے شدہ قانون ہے کہ انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، آئین کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے، ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے، درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ میں سرنڈر ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حفاظتی ضمانت درخواست گزار ہائی کورٹ نے کہا کہ زرتاج گل

پڑھیں:

پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں مطلوب ملزم کی گرفتاری روک دی

پشاور:

پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب )کو مطلوب ملزم سید مہتاب شاہ کی گرفتاری  روک دی۔

پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہیں اور نیب نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے اور پراپرٹیز بھی فروخت کی ہیں۔

جسٹس سید ارشد علی نے وکیل سے استفسار کیا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیا ہے، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ارباب کلیم اللہ نے بتایا کہ نیب نے نوٹس جاری کیا ہے اور وارنٹ ابھی تک جاری نہیں کیا۔

قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار نیب کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں لہٰذا نیب درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے۔

عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو  گرفتار نہ کرے تا ہم جب بلائیں تو جا کر تفتیش میں تعاون کریں۔

پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نیب کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
  • پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو عدالت سےبڑا ریلیف مل گیا
  • شبلی فراز اور زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
  • پشاور ہائیکورٹ:  عمر ایوب، شبلی فراز  کیخلاف مزید کارروائی روک دی زرتاج گل کی ضمانت منظور
  • پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی راہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں
  • زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
  • پشاور ہائی کورٹ کا شبلی فراز اور زرتاج گل کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں مطلوب ملزم کی گرفتاری روک دی
  • پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا