آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق ممبر پیر سید علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی، یہ کمٹمنٹ لازوال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں ابھرتی تحریک طالبان کشمیر کے دعوے اور حقائق

انہوں نے کہاکہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مظلوم نہیں بلکہ بہادر کشمیری کہتا ہوں، جو عزم و استقامت کے ساتھ بھارتی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اہل کشمیر غلامی کی زنجیروں کو یقین کے ساتھ توڑ رہے ہیں کیونکہ ان کا نظریہ اسلام کا نظریہ ہے۔ شہدا کے مقدس خون کی بدولت اہل کشمیر جھکے نہیں بلکہ آگے بڑھے ہیں۔

پیر سید علی رضا بخاری نے کہاکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو آئینی دہشت گردی کی تو میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ کشمیریوں کا تشخص دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔ کشمیریوں کی شناخت 35 اے کی بنیاد پر نہیں بلکہ یہ تاریخ 5 ہزار سال پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جو ظلم کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ 9 لاکھ فوج کسی ایک ریجن میں ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوج کی چھاؤنی میں بدل دیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت سے صرف ظلم کی توقع کی جا سکتی ہے، کشمیریوں اور پاکستانیوں کی آپس کی محبت لازوال ہے، ہمارا دین اور کلچر ایک ہے جسے کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ خیبر سے لے کر کراچی اور گلگت بلتستان سے سرینگر تک قوم ایک ہے۔

علی رضا بخاری نے کہاکہ بھارت ہمارا شاطر دشمن ہے جو ہمارے نظریات پر حملہ کرتا ہے اور ہر طرح کے حربے اختیار کرتا ہے، لیکن کامیاب نہیں ہوتا، ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانے کی کوشش کے پیچھے بھی دشمن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کا رشتہ ختم کرنے کی سازشیں کی جاتی ہیں لیکن کشمیریوں کے جذبے میں کبھی کمی نہیں آئی۔ کشمیریوں کی کمٹمنٹ لازوال ہے اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔ ہمیں سازشوں پر نظر رکھنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اللہ نے پاکستان کو فتح مبین عطا کی ہے۔ یہ ملک آگے جائے گا تو اہل کشمیر کی منزل بھی قریب ہوگی۔

پیر علی رضا بخاری نے کہاکہ بیرون ممالک میں موجود کشمیریوں پر پاکستانیوں بھارتی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل نے کشمیر پر قراردادیں منظور کر رکھی ہیں، اس لیے ہمارا عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلایا جائے۔

پیر سید علی رضا بخاری کا کہنا تھا کہ صوفیا کرام کا کشمیر میں کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے صوفیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک آزادی کشمیر کی حمایت: مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں

انہوں نے کہاکہ صوفیا کرام نے جہاں دین اسلام کی تعلیمات کو عام کیا، وہیں لوگوں کی ظاہری معاملات میں بھی مدد کی اور ان کی معاشی حالت بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔ صوفیا نے کشمیر کے خطے میں آکر اسلام کا نور بانٹا، لوگوں کو اعلیٰ اخلاق کی بنیاد پر ملایا، انہی کے کردار کی بدولت دین اسلام کی تعلیمات عام ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئینی دہشتگردی آزاد کشمیر اسمبلی پیر علی رضا بخاری لازوال کمٹمنٹ مقبوضہ کشمیر وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئینی دہشتگردی ا زاد کشمیر اسمبلی پیر علی رضا بخاری لازوال کمٹمنٹ وی نیوز علی رضا بخاری نے کہا انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کشمیر کے

پڑھیں:

کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دیں گے، کشمیریوں کا عزم

کشمیری عوام نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کی ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا اور کشمیری قوم پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارت کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔

کشمیری عوام نے ترجمان پاک فوج کے حالیہ بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی تو پاک فوج پہلے سے کہیں زیادہ قوت اور حوصلے کے ساتھ جواب دے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیری عوام بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

قائداعظم محمد علی جناح کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیری عوام نے کہا کہ ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ اس کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیاکہ بھارت یہ بھول جائے کہ وہ پاکستان یا کشمیری عوام پر کسی بھی قسم کی جارحیت کر سکتا ہے، کیونکہ پاکستان کے دفاع میں کوئی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ مزید جانیے راجا ابریز کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارتی جارحیت پاک بھارت جنگ ڈی جی آئی ایس پی آر کشمیریوں کا عزم ملکی سالمیت وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے دو اہلکار پُراسرار طور پر ہلاک
  • عمران خان کی 14 اگست کو احتجاج کی کال، پی ٹی آئی قیادت نے انکار کردیا
  • بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت
  • کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دیں گے، کشمیریوں کا عزم
  • مودی کے پاس استعفے یا کنٹرولڈ آپریشن کا آپشن، اب کی بار پہلے سے زیادہ سخت جواب ملےگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • عزم اور حوصلے کی نئی مثال ،حاملہ خاتون نے دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑسر کرلیا
  • جشن آزادی کے بعد کشمیر کی آزادی کا جشن بھی جلد منائیں گے، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان
  • مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر حکومتی پابندی عائد، عوامی میں شدید تشویش
  • فیک کاونٹرز اور خواتین کو بطورِ جنگی ہتھیار استعمال کرنا۔۔۔ بھارت کی اخلاقی شکست