2025-09-19@21:15:01 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«پلاسٹک آلودگی»:
عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی، پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی ہوئی ہے۔جنیوا میں پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس، چھیالیس ملکوں نے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ کرگیا، کسی رکن ملک نے بھارتی واک آؤٹ کی پرواہ نہیں کی۔خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک بے آواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک واضح اور جامع نکتہ نظر اپنانا چاہیے، جس میں جنگلات کی کٹائی کے معاملے کو بھی شامل کیا جائے۔ہم خیال ممالک نے پاکستان کے مضبوط موقف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ کرنے کے معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی جبکہ رکن ممالک نے اس مقصد کے لیے مستقبل میں دوبارہ جمع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا ہے کہ جغرافیائی سیاسی پیچیدگیوں، معاشی مسائل اور کثیرالفریقی تناؤ کے تناظر میں 10 یوم تک کڑی گفت و شنید بدقسمتی سے معاہدے پر منتج نہیں ہو سکی۔ تاہم، یہ بات خوش آئند ہے کہ تمام تر پیچیدہ صورتحال کے باوجود رکن ممالک اس مسئلے کی اہمیت کو سمجھتے اور معاہدے کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے 185 ممالک کے درمیان جاری 11 روزہ مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوگئے۔ اختلاف اس بات پر رہا کہ معاہدہ پلاسٹک کی پیداوار میں کمی اور خطرناک کیمیکلز پر قانونی پابندیوں پر مرکوز ہو یا ری سائیکلنگ، دوبارہ استعمال اور بہتر ڈیزائن پر۔ تیل و گیس پیدا کرنے والے ممالک اور پلاسٹک انڈسٹری نے پیداوار پر حد بندی کی مخالفت کی، جب کہ یورپی یونین اور اس کے اتحادی ممالک نے پیداوار میں کمی اور زہریلے اجزاء کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ 40 کروڑ ٹن سالانہ عالمی پلاسٹک پیداوار 2040 تک 70 فیصد بڑھنے کا...
بنگلہ دیش نے پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے تحت تیار کیے جانے والے عالمی معاہدے کے تازہ مسودے کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پلاسٹک آلودگی کے خلاف عالمی معاہدہ، جنیوا میں مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مسودہ کمزور ہے، اس میں پلاسٹک کی پیداوار اور نقصان دہ کیمیکلز پر پابندی جیسے اہم اقدامات شامل نہیں ہیں، اور یہ پلاسٹک کے پورے لائف سائیکل کو نہیں دیکھتا۔ یہ اعلان جنیوا میں بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ بنگلہ دیش نے کہا کہ مسودہ صحت پر اثرات، کیمیکلز کے خطرات اور سرحد پار پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے کے لیے کوئی مضبوط قانون نہیں بناتا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پلاسٹک کے فضلے کی بڑھتی ہوئی مقدار اور انسانی صحت، سمندری حیات اور معیشت پر اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنیوا میں ایک عالمی معاہدے کو حتمی صورت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کے بغیر 2060 تک پلاسٹک کے فضلے کی مقدار تین گنا بڑھ چکی ہو گی جس سے انسانوں اور زمین کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ Tweet URL 2022 میں رکن ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے اس معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی تھی جس کی پابندی ارکان پر لازم ہو گی۔(جاری ہے) اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) معروف طبی محققین اور ڈاکٹروں کی طرف سے تیار کردہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے، جب جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی معاہدے پر نئی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ دی لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، ''پلاسٹک بچپن سے بڑھاپے تک بیماریوں اور اموات کا باعث بن رہا ہے، جس سے صحت سے متعلق سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔‘‘ رپورٹ میںپلاسٹک کے اثرات کا موازنہ ہوا کی آلودگی اور سیسے سے کیا گیا اور کہا گیا کہ قوانین اور پالیسیوں کے ذریعے اس کے صحت پر...
دنیا کو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے بحران سے بچانے کے لیے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کے زیرِاہتمام مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں 179 ممالک کے مندوبین اور سینکڑوں ماہرین ماحول، سائنس دان اور صنعتی نمائندے پلاسٹک کی آلودگی روکنے کے عالمی معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ مجوزہ معاہدہ پلاسٹک کی تیاری، استعمال، ری سائیکلنگ اور تلفی کے تمام مراحل کا احاطہ کرے گا۔ اس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور ماحول، انسانی صحت اور معیشت پر اس کے مضر اثرات کا سدباب ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے فوری اقدام نہ کیا تو 2060 تک پلاسٹک کا فضلہ 3 گنا بڑھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی سمندروں کو پلاسٹک آلودگی سے بچانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت 6ترقیاتی بینکوں نے مل کر کلین اوشنز انیشی ایٹو کا آغازکردیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد سمندری آلودگی کو کم کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی کانفرنس میںیورپی انویسٹمنٹ بینک ،فرانسیسی ترقیاتی ادارہ اے ایف ڈی، جرمن ترقیاتی ادارہ کے ایف ڈبلیو ، اٹلی کے ترقیاتی ادارہ سی ڈی پی ، یورپی بینک برائے تعمیر نو و ترقی اورایشیائی ترقیاتی بینک نے 2026 ء سے 2030 ء تک کی مدت میں اس مقصد کے لیے 3 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیر اعلی مریم نواز نے ماحولیات کو بہتر بنانے کے مشن کے فروغ کا منفرد اندازاپناتے ہوئیانوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ کیا۔ وزیر اعلی نے علامتی مارچ کے ذریعے ماحول کے تحفظ کیلئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے اپنی گاڑی میں مارچ کی قیادت کی۔ ای پی اے فورس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل مارچ میں شامل تھے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلی کے ساتھ تھیں۔ مارچ کا مقصد پنجاب کو آلودگی اور پلاسٹک تھیلوں کے استعال سے پاک کرنے کے مشن کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔ ای پی اے فورس نے ''زیرو پولوشن'' ''زیرو پلاسٹک'' کی تحریروں والے پوسٹرز...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے ساتھ مل کر یومِ ماحولیات 2025 منا رہا ہے، جو زمین کے تحفظ اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کو تیز کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے زوال اور آلودگی جیسے سنگین بحرانوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان، جو خود موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ان عالمی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے جو ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: عالمی یوم ماحولیات: پلاسٹک آلودگی سے زمین، سمندر اور انسان...

پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لئے پر بروقت اور فوری عمل درآمد درکار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لئے پر بروقت اور فوری عمل درآمد درکار ہے،پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آکودگی کے خلاف پوری دنیا کو جرات مندانہ مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ ماحولیات عالمی دن پر پاکستان کرہ ارض کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اس سال ماحولیات کے عالمی دن کا تھیم - ’’پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ‘‘ہے۔ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے...
پلاسٹک کی آلودگی آج زمین کے ہر خطے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ چاہے وہ قطب شمالی کی برف پوش وادی ہو یا بحرالکاہل کی گہرائیاں، پلاسٹک ہر جگہ موجود ہے اور اس کے اثرات نہ صرف ماحولیاتی نظام اور جنگلی حیات بلکہ انسانوں کی صحت پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں ہر سال قریباً 400 ملین ٹن پلاسٹک پیدا ہوتا ہے، جس میں سے نصف مقدار صرف ایک بار استعمال کے بعد کچرے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ تشویشناک امر یہ ہے کہ اس میں سے محض 10 فیصد پلاسٹک دوبارہ استعمال ہو پاتا ہے۔ باقی سارا کوڑا، زمین، دریا اور سمندر میں جمع ہوتا چلا جاتا ہے۔ سمندروں میں پھیلتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 جون 2025ء) پلاسٹک کی آلودگی سے جانداروں کی بہت سی انواع کے علاوہ انسانی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ دنیا میں ہر سال 400 ملین ٹن پلاسٹک پیدا ہوتا ہے جس کی نصف مقدار صرف ایک مرتبہ استعمال ہوتی ہے اور صرف 10 فیصد کو دوبارہ کام میں لایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق، ہر سال پلاسٹک کا 19 تا 23 ملین ٹن کچرا آبی ماحولیاتی نظام میں شامل ہو جاتا ہے۔ اگر اسے روکنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات نہ کیے گئے تو 2040 تک اس کچرے کی مقدار میں 50 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ Tweet URL پلاسٹک کرہ ارض کے ہر کونے کو آلودہ کر رہا ہے۔(جاری...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ماحول کے تحفظ کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات اور آگہی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت ایک عالمی قدم ہے جس کا مقصد بڑھتے ہوئے ماحولیاتی بحرانوں کا مقابلہ کرنا ہے۔اس سال کا موضوع ''پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ'' ہے، جو ہمارے سیارے بالخصوص ہمارے قیمتی بحری ماحول کو لاحق شدید خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔ پلاسٹک آلودگی کی لعنت کسی سرحد کا لحاظ نہیں رکھتی، یہ بے رحمی سے ہماری جھیلوں، دریاوں اور سمندروں پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے فطری مناظر کو بدنما بناتی ہے، بلکہ جانداروں کے...
عالمی یومِ ماحولیات،راولپنڈی میں ماحولیاتی آلودگی اور پلاسٹک بیگ کے تدارک کے لئے آگاہی مہم، WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یومِ ماحولیات بھرپور انداز میں منایا گیا،راولپنڈی کے راول پارک میں عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے پی ایچ اے راولپنڈی،ای پی اے راولپنڈی،آر ای سی پی،روٹس اور مری بریوری کے اشتراک سے شجرکاری،ماحولیاتی آلودگی کے متعلق آگاہی اور پلاسٹک بیگ کے تدارک کے لئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے خصوصی طور پر شرکت کی،ای پی اے راولپنڈی،آر ای سی پی،روٹس، مری بریوری سے اہم شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے...
—علامتی تصویر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی دن برائے پلاسٹک سے پاک کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی ماحول، دریاؤں، سمندری حیات اور شہری ڈھانچے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔کراچی جاری کیے گئے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کا خاتمہ اجتماعی ذمے داری ہے، عوام بہتر شہری ماحول کے لیے پلاسٹک کا استعمال ترک کر دیں۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سے پاک ماحول ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، حکومتِ سندھ نے پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے اگست 2024ء سے حکومتی دفاتر میں پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کی۔انہوں نے پلاسٹک...
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم الارض (ارتھ ڈے) منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد کرہ ارض کو درپیش خطرات کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔ ارتھ ڈے باضابطہ طور پر پہلی بار 1970ء میں تقریباً 193 سے زائد ممالک میں عالمی دن کے طور پر منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، قدرتی ماحول کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار انسان نے اپنی ضروری اور غیر ضروری سرگرمیوں سے زمین کے قدرتی نظام پر گہرے منفی اثرات مرتب کئے جن کا خمیازہ...
اخبار میں ایک نالے کی تصویر تھی، ٹوٹا ہوا نالہ، پلاسٹک کی رنگ برنگی کچرے اور مٹی میں ڈوبی تھیلیوں سے بھری تھی۔ یہ تھیلیاں نالے میں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنی تھیں، بظاہر ہلکی پھلکی سی تھیلیاں نقصان دہ تو نہیں لگ رہی تھیں۔ درحقیقت یہ تھیلیاں نہ صرف نقصان دہ ہیں بلکہ ہماری ترقی کی بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔سڑک پر چلتے، بازاروں سے گزرتے یہاں تک کہ انڈرپاسز اور اوورہیڈ برج پر بھی آپ کو پلاسٹک کا کچرا ضرور ملے گا کہ یہ ہمارے ملک میں خود رو کی طرح نہ جانے کہاں سے اگ رہے ہیں اور نظر آ رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک خبر پر نظر پڑی جہاں انڈونیشیا میں پلاسٹک پر پابندی سے...