تحفظ ماحولیات کے دن پر منفرد انداز، مریم نواز کا انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیر اعلی مریم نواز نے ماحولیات کو بہتر بنانے کے مشن کے فروغ کا منفرد اندازاپناتے ہوئیانوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ کیا۔ وزیر اعلی نے علامتی مارچ کے ذریعے ماحول کے تحفظ کیلئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے اپنی گاڑی میں مارچ کی قیادت کی۔ ای پی اے فورس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل مارچ میں شامل تھے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلی کے ساتھ تھیں۔ مارچ کا مقصد پنجاب کو آلودگی اور پلاسٹک تھیلوں کے استعال سے پاک کرنے کے مشن کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔ ای پی اے فورس نے ''زیرو پولوشن'' ''زیرو پلاسٹک'' کی تحریروں والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ ای پی اے فورس صنعتوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بناتی ہے۔ وزیر اعلی اپنے پیغام میں کہا کہ ستھرا اور سرسبز پنجاب ہم سب کی مشترکہ جدوجہد ہے۔ پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کینسر اور دیگر مہلک امراض پیدا کرتی ہے۔ آلودگی سے نجات کا مطلب بیماریوں سے نجات ہے۔ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے ماحولیات کے تحفظ اور آلودگی کے خاتمے کی باضابطہ فورس بنائی ہے۔ صنعتوں سمیت ہر شعبے کو آلودگی سے پاک کرنے کی جامع حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل کرنے والا بھی پنجاب پہلا صوبہ ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز اور سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے عالمی رجحان پر عمل درآمد کرنے والا بھی پنجاب واحد صوبہ ہے۔ قبل ازیں مریم نواز نیکہا کہ الحمد للہ! پنجاب کی پہلی کلائمیٹ پالیسی، کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان کو نافذ کر دیا گیا ہے۔ انوائرمنٹ فرینڈلی سٹارٹ اپس اور بزنس کے لئے 15 ارب روپے کا خصوصی انوائرمنٹل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ تحفظ ماحولیات کیلئے پنجاب کو پاکستان کی پہلی انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور پاکستان کی پہلی، عالمی معیار کی گرین بلڈنگ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ مریم نواز نے عالمی یوم ماحولیات پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ایک سال میں پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہو چکا ہے۔ پنجاب نے ایک سال میں ماحولیاتی بہتری کے لئے وہ اقدامات کیے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے ماحولیات کے عالمی دن پر ’’پلاسٹک اور آلودگی سے پاک پنجاب‘‘ مہم کے آغاز پر بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں، دفاتر اور محکمہ ماحولیات (ای پی اے) کے زیر اہتمام ’’زیرو پلاسٹک، زیرو آلودگی‘‘ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کا مقصد عوام کو بتانا اور سمجھانا ہے کہ پلاسٹک ان کی زندگیوں کے لئے کتنا خطرناک اور جان لیوا ہے۔ طلباء کو پلاسٹک کے متبادل کپڑے کے تھیلے اور کاغذ کی اشیاء استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ مریم نواز نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ نوجوان ماحول دوست فورس کا حصہ بنیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز نے ماحولیات کے ا لودگی
پڑھیں:
پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح افغان جارحیت کا جواب جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے: مریم نواز
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور پاک فوج کو دلیری، عزم اور حکمت کے ساتھ مؤثر جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے۔ افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدیں ایک مقدس امانت ہیں اور اُن کی حفاظت ہر پاکستانی پر فرض ہے، افغان جارحیت کا جواب اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے، کمزوری کی علامت نہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، افغانستان کی جانب سے جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، مگر پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں ملک و ملت کے دفاع کے لیے چٹان کی طرح ڈٹی رہتی ہیں۔