مریم نواز کا انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پیغام دیا کہ ستھرا اور سرسبز پنجاب ہم سب کی مشترکہ جدوجہد ہے، پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کینسر اور دیگر مہلک امراض پیدا کرتی ہے، آلودگی سے نجات کا مطلب بیماریوں سے نجات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ماحولیات کو بہتر بنانے کے مشن کے فروغ کا منفرد انداز، مریم نواز شریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے علامتی مارچ کے ذریعے ماحول کے تحفظ کے لئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا، مریم نواز نے اپنی گاڑی میں مارچ کی قیادت کی، ای پی اے فورس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل مارچ میں شامل تھے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں، مارچ کا مقصد پنجاب کو آلودگی اور پلاسٹک تھیلوں کے استعال سے پاک کرنے کے مشن کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔ ای پی اے فورس نے زیرو پالوشن، اور زیرو پلاسٹک کی تحریروں والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، ای پی اے فورس صنعتوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بناتی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیغام دیا کہ ستھرا اور سرسبز پنجاب ہم سب کی مشترکہ جدوجہد ہے، پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کینسر اور دیگر مہلک امراض پیدا کرتی ہے، آلودگی سے نجات کا مطلب بیماریوں سے نجات ہے۔پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے ماحولیات کے تحفظ اور آلودگی کے خاتمے کی باضابطہ فورس بنائی ہے، صنعتوں سمیت ہر شعبے کو آلودگی سے پاک کرنے کی جامع حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل کرنے والا بھی پنجاب پہلا صوبہ ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز اور سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے عالمی رجحان پر عمل درآمد کرنے والا بھی پنجاب واحد صوبہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز کے تحفظ سے نجات
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔