ایک سال میں ایئر پنجاب لانے کا فیصلہ، اب تک کتنی تیاری ہوچکی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ایئر پنجاب کا تذکرہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نواز شریف اپنے دوست کی امریکا میں عیادت کے لیے گئے تھے، تب وہاں پر موجود صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار
میاں صاحب کا کہنا تھا کہ مریم نےکہا ہے کہ اس ایئر لائن کا نام ایئر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز سےکہا ہےکہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی سکتی ہیں اور نئی ایئر لائن بھی بنا سکتی ہیں
جس کے بعد پنجاب حکومت نے ایئر پنجاب پر کام شروع کر دیا، اپریل کے مہینے میں ایئر پنجاب کے نام سے نئی ایئر لائن لانے کی منظوری دی گئی، چند روز قبل دوبارہ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ایئر پنجاب کو ایک سال کے اندر لانچ کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہوائی اڈوں اور فوجی ایئربیسز کے گردونواح میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی وجہ کیا بنی؟
ابتدائی معلومات کے مطابق کے ایئر پنجاب کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجویز کیا ہے اور اس ایئر لائن کو جدید ترین ایئر لائن بنانے کا عزم کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئر پنجاب میں ابتدائی طور 4 سے 5 جہاز لیز پر لیے جائیں گے۔ یہ جہاز جدید ترین ہونگے اور یہ اندرون ملک اپنی سروسز شروع کریں گے۔
اگر ایئر پنجاب کو اندرون ملک اچھا ریسپانس ملے گا تو اس کے بعد ایک سال کے اندر ایئر پنجاب کی انٹرنیشنل پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر لاہور سے اسلام آباد ،کراچی کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔
ایئر پنجاب کے لیے جہاز لیز پر لینے کے حوالے سے مختلف کمپینوں سے رابط کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ لیز پر لینے والے جہاز کا کرایہ مناسب ہو تاکہ شہری جدید ترین سروس سے باآسانی لطف اندوزو ہو سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد ایئر پنجاب پنجاب کراچی لاہور مریم نواز میاں نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ایئر پنجاب کراچی لاہور مریم نواز میاں نواز شریف ایئر پنجاب مریم نواز ایئر لائن کے لیے
پڑھیں:
لاہورکینال روڈ پرییلو لائن کو انڈر گرائونڈ کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے ییلو لائن کو لاہور کینال روڈ پر کٹ اینڈ کور انڈر گرائونڈ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
ٹھوکر تا ہربنس پورہ کٹ اینڈ کور پراجیکٹ کے ڈیزائن اور لاگت پر کام شروع کر دیا گیا ہے،ایل ڈی اے اور نیسپاک نے ڈیزائن اور لاگ پر کام شروع کررکھاہے،کٹ اینڈ کور کرنے سے نہ کوئی درخت کٹے گا نہ ہی گرین ایریا استعمال کیا جائے گا،اورنج لائن مال روڈ اسٹیشن طرز پر کٹ اینڈ کور کرکے زیر زمین ٹریک لیس ٹرام چلائی جائے گی۔
ٹریک لیس ٹرام کے لئے لاہور کینال روڈ کو دونوں اطراف سے 12 سے 14 فٹ سڑک استعمال ہوگی،کینال روڈ پر سڑک کے نیچے ٹریک لیس وہیل ٹرام کے لئے سگنل فری راستہ بنایا جائے گا،راستہ بنا کر واپس لاہور کینال کو دوبارہ ٹریفک کے لئے بحال کردیا جائے گا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے کے مطابق ییلو لائن مین ٹریک کینال روڈ پر بنانے کی لاگت اس سے قبل 80 ارب لگائی گئی تھی ،ییلو لائن کے کٹ اینڈ کور ٹریک کی لاگت کا تعین کیا جارہا ہے۔