پنجاب میں ہر قسم کے استحصال سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں لا کھوں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔ جب بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جھک جاتا ہے۔ غزہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں ننھی لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں ملبہ ہی نہیں ہزاروں معصوم بچپن بھی دفن ہو گئے۔ کشمیر کی فضائیں ان بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا۔ دنیا بھر کے جارحیت کے شکار بچوں کا المیہ انسانی تاریخ کا سیاہ رخ ہیں۔ بچے جنگوں میں ہی نہیں بلکہ حالت امن میں بھی بد قسمتی سے جارحیت کا شکار ہیں۔ پنجاب میں معصوم بچوں کو ہر قسم کے استحصال اور جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ نے پاکستان میں پہلی بار ’’چائلڈ پروٹیکشن پالیسی‘‘ کی منظوری دی ہے۔ پنجاب کا ہر ادارہ، ہر قانون اور ہر قدم بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح کے لئے ہم آہنگ ہے۔ جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا، وہ خود کبھی پائیدار امن نہیں پا سکتا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں بس اور ٹرالر کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے جنہوں نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کیا۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ریاست کے غیر متنزلزل عزم کی روشن مثال ہے۔ دہشت گردی کے ہر فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی، سکولوں میں طلبہ کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا و طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سکولوں میں طلباء وطالبات کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا و طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔