مل کر چلنا‘ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ضروری: زرداری‘ شہباز میں اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بجٹ میں صوبوں اور اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ ملاقات میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے پنجاب کی سطح پر بھی مل کر چلنے کو ضروری قرار دیا۔ دوسری جانب صدر مملکت سمبڑیال ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی پر پارٹی عہدیداروں سے ناخوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے قیادت کو ہدایات جاری کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت آصف زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی کو سراہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
’جیو نیوز‘ گریبصدر آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ گئے۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔
گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی۔ صدر آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔