پی پی 52 ضمنی الیکشن میں شکست پر صدر زرداری پارٹی قیادت سے ناخوش، تنظیم نو کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمڑیال پی پی 52 ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی شکست پر پارٹی عہدیداران سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت اصف علی زرداری کی لاہور گورنر ہاوس میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات میں آصف علی زرداری نے سیالکوٹ پی پی 50 ضمنی الیکشن پر شکست پر پارٹی عہدیداروں کی کارکردگی پر تنقید کی اور شکست پر جھاڑ پلائی۔
صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے مرکزی اورصوبائی قیادت کو ہدایات جاری کیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور ملک کی موجودہ صورتحال پربات چیت ہوئی جبکہ دونوں رہنماؤں میں بجٹ 2025-2026 میں صوبوں اوراتحادیوں کے تخفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا۔
اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری نے بیرون ملک پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے کو سراہا۔
در آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے پی پی پی ن لیگ میں بہتر کوارڈنیشن کو وقت ضرورت اور پنجاب میں دونوں جماعتوں کے مشترکہ چلنے کو ضروری قرار دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ بلاول ہاؤس کی جگہ گورنر ہاؤس میں قیام کے بعد گورنر کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کو درپیش مسائل کے بارے میں صدر اصف علی زرداری کو بریفنگ دی تھی۔
صدر آصف علی زرداری لاہور سے آسلام آباد جانے کیلئے ایک دو روز میں جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری علی زرداری نے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔