گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو حج کی سعادت سے قبل غلافِ کعبہ کا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو حج کی سعادت سے قبل غلافِ کعبہ کا تحفہ پیش کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی، جس میں سعودی وزیر نے مہمان کو غلافِ کعبہ کا تحفہ پیش کیا۔
گورنر سندھ نے ملاقات میں حجاج کرام کے لیے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شاہی دعوت پر اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ سعودی حکومت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے حجاج، خصوصاً پاکستانی حجاجِ کرام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران
پڑھیں:
سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں
ریاض: سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان آل سعود کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔
سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں مرحومہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔ نمازِ جنازہ نماز عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد، ریاض میں ادا کی گئی۔
ایوان شاہی نے مرحومہ کے لیے رحمت، مغفرت اور جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔