مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) مناسک حج کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، لاکھوں عازمینِ حج ظہر سے پہلے منیٰ پہنچیں گے۔

دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج جمعرات کی صبح تک منیٰ میں ہی قیام کریں گے اور عبادات میں مصروف رہیں گے، عازمین حج آج رہائش گاہ سے احرام باندھنے کے بعد 2 رکعت نفل ادا کر کے منیٰ روانہ ہوں گے۔

عازمین حج آج منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز ادا کریں گے، عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کے رکن اعظم وقوف کے لئے میدان عرفات روانہ ہوں گے، عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے پھر حجاج کرام سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔

اذان مغرب کے بعد نماز پڑھے بغیر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے، مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے، مزدلفہ میں حجاج کرام شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کریں گے اور پھر حجاج مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے اور 10 ذوالحجہ کو وقوف مزدلفہ کے بعد رمی کیلئے روانہ ہوں گے۔

حجاج بڑے شیطان کو 7 عدد کنکریاں ماریں گے اور قربانی کریں گے، حجاج کرام حلق کرانے کے بعد احرام کھول دیں گے، 11 ذوالحجہ کو حجاج کرام چھوٹے، درمیانے اور بڑے شیطان کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔

رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ روانہ ہوں گے، طواف زیارت کے بعد حجاج کرام صفا مروہ کی سعی کریں گے، 12 ذوالحجہ کو زوال آفتاب کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔

13 ذوالحجہ کو حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منیٰ سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ذوالحجہ کو حج روانہ ہوں گے کریں گے گے اور کے بعد

پڑھیں:

خادمِ حرمین الشریفین کے 2 ہزار سے زائد مہمان مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے مقدس مقامات پہنچ گئے

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)کُل 100 ممالک سے 2,443 عازمین حج، عمرہ اور زیارت کے لیے دو مقدس مساجد کے مہمانوں کے پروگرام کے متولی کے حصے کے طور پر مقدس مقامات پر پہنچے، جس کی نگرانی وزارت اسلامی امور اور گوئدانت کی طرف سے کی گئی۔

وزارت نے اعلیٰ سطح کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر انسانی اور لاجسٹک وسائل کو متحرک کیا، جس سے عازمین حج کے مناسک کو آسانی کے ساتھ ادا کیا جا سکے۔

حجاج کرام کو مکہ مکرمہ کی رہائش گاہوں سے مکمل طور پر لیس بسوں کے ایک بیڑے کے ذریعے مقدس مقامات تک پہنچایا گیا، ان کے ساتھ تربیت یافتہ عملہ اور ایمبولینسیں بھی تھیں تاکہ حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مقدس مقامات پر پہنچ کر حجاج کرام نے اپنے ہاتھ اٹھا کر اپنے حج کی تکمیل کی دعا کی۔

انہوں نے سعودی عرب کی دو مقدس مساجد اور ان کے زائرین کی خدمت میں شاندار کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کے لیے اس کی فیاضانہ مہمان نوازی اور غیر معمولی دیکھ بھال کے لیے مملکت کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جا رہا ہے، دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید میدانِ عرفات میں موجود
  • خادمِ حرمین الشریفین کے 2 ہزار سے زائد مہمان مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے مقدس مقامات پہنچ گئے
  • لاکھوں عازمین کا منیٰ میں قیام، آج رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرینگے
  • لاکھوں عازمینِ حج آج میدانِ عرفات میں رکنِ اعظم ’وقوفِ عرفہ‘ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں
  • عازمین منٰی پہنچ گئے، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا ہو گا
  • لبیک اللھم لبیک،مناسک حج کا آغاز، عازمین کی منیٰ پہنچ گئے، وقوف عرفہ (کل) ادا کیا جائے گا
  • لبیک اللھم لبیک: مناسک حج کا آغاز، عازمین کی منیٰ روانگی، وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا
  • حجاج کرام کی مکہ سے منیٰ کی جانب روانگی، سعودی حکومت کی جانب سے جامع انتظامات
  • " لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ " مناسک حج کا آج سے آغاز