" لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ " مناسک حج کا آج سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
سٹی 42:مناسک حج کا آج سے آغاز ہو گا,88 ہزار 301 سرکاری 27 ہزار 12 پاکستانی نجی سکیم کے تحت حج ادا کرینگے.
ترجمان کے مطابق مکہ سے پاکستانی عازمین حج احرام میں آج رات عزیزیہ، نسیم اور بطحا قریش سے منیٰ روانہ ہونگے پاکستانی عازمین عزیزیہ ، نسیم اور بطحا قریش سے بسوں میں منی جائیں گے، عازمین رہائشگاہ سے احرام باندھنے کے بعد دو رکعت نفل ادا کر کےحج کی نیت کرینگے،عازمین حج کل منیٰ میں ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء کی نماز ادا کریں گے،عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کے رکن اعظم ، وقوف کے لئے میدان عرفات روانہ ہونگے،نو ذوالحجہ کو حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے
مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
حجاج کرام سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں وقوف کرینگے، اذان مغرب کے بعد نماز پڑھے بغیر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے، مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے، مزدلفہ میں حجاج کرام شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کریں گے
حجاج مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گذارنےکے بعد 10 ذوالحجہ کو وقوف مزدلفہ کے بعد رمی کیلئے روانہ ہونگے، حجاج بڑے شیطان کو 7 عدد کنکریاں ماریں گے اور قربانی کریں گے
اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات
حجاج کرام حلق کرانے کے بعد احرام کھول دیں گے،11 ذوالحجہ کو حجاج کرام چھوٹے ،درمیانے اور بڑے شیطان کو سات سات کنکریاں ماریں گے،رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ روانہ ہونگے،طواف زیارت کے بعد حجاج کرام صفا مروہ کی سعی کرینگے، 12 ذوالحجہ کو زوال آفتاب کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی
13 ذوالحجہ کو حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منی سے مکہ اپنی رہائشگاہ روانہ ہوجائیں گے،کچھ حجاج کرام 12 ذوالحجہ اور کچھ 13ذوالحجہ کو رمی کے بعد اپنی رہائشگاہ روانہ ہونگے
اب میں پیٹرن ان چیف ہوں؛ بانی نے خود کو بالائے آئین عہدہ پر ترقی دے لی
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی عازمین کو منی روانگی کیلئے سعودی سرکاری کمپنی سے 442 بسیں ملی ہیں،پاکستان حج مشن نے نجی کمپنی سے 510 اضافی بسیں حاصل کی ہیں
نجی کمپنی کی بسیں بھی پاکستانی عازمین حج کو مکہ سے منی پہنچائیں گی،منی روانگی کا عمل آج رات عشاء تا کل دن ظہر تک جاری رہے گا،مشاعر کے دوران 25 ہزار 861 عازمین بسوں سے روانہ ہونگے،62 ہزار پاکستانی عازمین ٹرین کے ذریعے مشاعر کا سفر کریں گےجمرات سے حرم کیلئے سرنگوں کے ذریعے 4 کلومیٹر رستہ پیدل طے ہو گا، پاکستانی عازمین جمرات سے حرم کیلئے سعودی شٹل سروس بھی استعمال کرسکیں گے
6 عارضی منڈیوں میں 600 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر ہیں؛ ڈی آئی جی آپریشنز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانی عازمین روانہ ہونگے ذوالحجہ کو کریں گے کے بعد
پڑھیں:
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب
تصویر بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹاقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب عثمان جدون کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما کر مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت پاکستان اور خطے میں منظم دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔
ابن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں صرف کشمیر نہیں بلکہ بھارت کے دیگر حصوں میں بھی ہو رہی ہیں جن کی تصدیق بین الاقوامی رپورٹس سے ہوتی ہے۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور 7 سے 10 مئی کے دوران بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک بھارت کے درمیان جنگ کا خاتمہ پاکستان کے مضبوط مؤقف اور امریکی معاونت کے باعث ممکن ہوا۔
عثمان جدون کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے۔