فلسطین کے عازمین حج کا مکمل معاونت کرنے پر سعودی عرب سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
فلسطین کے عازمین حج نے ’ضیوف خادم حرمین شریفین برائے حج وعمرہ پروگرام‘ کے تحت مملکت پہنچنے پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے عازمین حج نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے اس اقدام سے ان کے دنیا بھر کے مسلمانوں سے لگاؤ کی عکاسی ہوتی ہے، کیونکہ انہوں نے عازمین کے لیے وقار اور سہولت کے ساتھ حج و عمرہ کرنے کی سہولت کو یقینی بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی شہدا اور اسیران کے اہلخانہ کو حج کی خصوصی دعوت
فلسطین کے حج کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے ایک عازم ایمن صالح نے رواں برس حج کے لیے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم غیرمعمولی خدمات اور فلسطینی عازمین کے پرجوش خیرمقدم پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مملکت سعودی عرب فلسطینی حجاج کی خدمت اور سہولت کے ساتھ حج کو یقینی بنانے کے لیے کس حد تک پُرعزم ہے، یہ ان کے اقدامات سے ثابت ہورہا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب کے اس فراخدلانہ اقدام پر سعودی قیادت کی بھرپور تحسین کی۔
واضح رہے کہاکہ شاہ سلمان کے اس پروگرام کے تحت فلسطینی سیاسی قیدیوں اور شہدا کے سینکڑوں رشتے دار اس سال حج کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سعودی عرب کی اسلامی امور کی وزارت نے گزشتہ روز غزہ سے تعلق رکھنے والے 500 عازمین کا استقبال کیا۔ جس کے بعد فلسطین سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
1996 میں اپنے آغاز کے بعد سے ’ضیوف خادم حرمین شریفین برائے حج وعمرہ پروگرام‘ کے تحت ہزاروں افراد حج اور عمرے کے مناسک ادا کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں خادم الحرمین الشریفین نے ایک ہزار فلسطینیوں کو ذاتی خرچے پر حج کرانے کا اعلان کردیا
رواں برس شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر 2443 عازمین حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں، جن کی بھرپور میزبانی کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھرپور تحسین رشتے دار شاہ سلمان عازمین حج فلسطین فلسطینی سیاسی قیدی مملکت سعودی عرب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھرپور تحسین رشتے دار شاہ سلمان فلسطین فلسطینی سیاسی قیدی مملکت سعودی عرب وی نیوز فلسطین کے شاہ سلمان کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ سرکاری سطح پر اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔