آئریش فائٹر نے اسرائیلی حریف کو زمین پر گرا کر مارنے کے دوران متعدد بار فری فلسطین کے نعرے لگائے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ویسٹ بیلفاسٹ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ پیڈی میکوری نے فائٹ کے دوران مکمل غلبہ برقرار رکھا اور متفقہ فیصلہ کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ میکوری نے خود بھی اپنے اکاؤنٹس پر Street Justice کے عنوان کے ساتھ آئرش اور فلسطینی پرچموں کے ایموجیز کے ساتھ پوسٹ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ روم میں ہونے والے کیج وارئیرز 189 کے مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، جب آئرلینڈ کے فائٹر پیڈی میکوری نے اسرائیلی حریف شوکی فراج کو شکست دیتے ہوئے زور و شور سے فری فلسطین کے نعرے لگائے۔ ویسٹ بیلفاسٹ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ پیڈی میکوری نے فائٹ کے دوران مکمل غلبہ برقرار رکھا اور متفقہ فیصلہ کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔
اصل توجہ اُس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے اپنے اسرائیلی حریف کو زمین پر گرا کر مارنے کے دوران متعدد بار فری فلسطین کے نعرے لگائے، ساتھ ہی کچھ نازیبا الفاظ بھی کہے۔ مقابلے کے بعد پیڈی میکوری نے فلسطینی پرچم لہرا کر ایک بار پھر فری فلسطین کا نعرہ بلند کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، جسے میکوری نے خود بھی اپنے اکاؤنٹس پر Street Justice کے عنوان کے ساتھ آئرش اور فلسطینی پرچموں کے ایموجیز کے ساتھ پوسٹ کیا۔
مقامی تماشائیوں نے بھی میکوری کا ساتھ دیتے ہوئے فری، فری فلسطین کے نعرے لگائے، جو کہ رِنگ میں گونجتے رہے۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی صارفین نے پیڈی میکوری کے اقدام کو سراہا اور اسے فلسطین میں جاری انسانی بحران کی جانب توجہ دلانے کی کوشش قرار دیا، جبکہ بعض حلقوں نے کھیل میں سیاست کو شامل کرنے پر تنقید کی۔ یہ فائٹ ایک ایسے وقت میں ہوئی جب غزہ میں انسانی صورتحال بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فری فلسطین کے نعرے لگائے کے دوران کے ساتھ
پڑھیں:
دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتے: وزیراعلیٰ بلوچستان
ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے۔
کوئٹہ میں 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کےشرکاء سے ملاقات کے بعد گفتگو کے دوران سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے ماضی کی حقیقت جاننا ضروری ہے، بلوچستان سےمتعلق دیگرعلاقوں میں پایا جانے والا تصورحقیقت کےمنافی ہے، غیر متوازن ترقی یا بیروزگاری شورش کی اصل وجہ نہیں، حکومت سےنالاں نوجوانوں کےشکوے دورکرکےانہیں گلے لگائیں گے تاہم ریاست مخالف کارروائیاں کرنے والوں سے آئین سے باہر بات ممکن نہیں۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کےلئےصوبائی ایکشن پلان تشکیل دے دیا گیا ہے،سکیورٹی فورسز گرے زونز میں آپریٹ کر رہی ہیں، دوست دشمن کی پہچان مشکل ہے تاہم دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی دیر پا قبضہ نہیں کر سکتے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لاپتہ افرادسے متعلق جامع قانون سازی کی جا چکی ہے، بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ گورننس اور سروس ڈلیوری نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، صحت و تعلیم میں 99فیصد بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں، طلبا کو قومی و عالمی اسکالرشپس دے رہے ہیں۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے