اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آپ نے ٹھیک کہا کہ پولیٹکل اسٹیبلٹی ملک میں چاہیے اور میرا خیال ہے کہ8 فروری کے بعد ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں. 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیونکہ عمران خان کا جو ووٹ ہے ، عمران چاروں صوبوں کی یونٹی کا نشان ہے، لوگ باہر نکلتے ہیں لیکن لوگوں کے ساتھ جو ظلم، جبر اور تشدد ہو رہا ہے، اس سے لوگوں کو روکا جا رہا ہے، لوگوں کو باہر نکلنے سے روکا جا رہا ہے، لوگ باہر نکلیں گے تو پورا پاکستان نکل پڑے گا.

رہنما مسلم لیگ (ن) طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ سب سے پہلے آپ نے جو انڈیا کی بات کی مودی جو ہے وہ ان پریڈیکٹیبل آدمی ہے، میں اس کو مردودی کہتا ہوں، نمبر ٹو آپ نے کہا احتجاج ، بالکل احتجاج ان کا رائٹ ہے، ان کا جو ماضی کا ٹریک ریکارڈ ہے وہ کوئی اتنا اچھا نہیں ہے، پہلے بھی انھوں نے تین اجتماع اور بہت ساری ریلیاں کر کے دیکھی ہیں پنجاب سے کوئی بھی باہر نہیں نکلتا، کے پی سے لوگ آئے ہیں، اب بھی اگر کوئی چیز پریویل کرے گی تو وہ ڈائیلاگ کرے گی.

(ر)بریگیڈیئر وقار مسعود نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ جنگ میں اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہوا اور مسلح افواج نے انڈیا کو بھرپور جواب دیا، ابھی آپریشن سندور ختم نہیں ہوا، مجھے یا د ہے کہ کچھ دن پہلے مودی نے گجرات سے ایک کال دی تھی کہ گولی کھائیں اور ساتھ ہی ہمارے نوجوانوں سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی، کوئی امیدیں ہیں بھارت کو کہ شاید ابتری کی فضا ہو اور اس میں کوئی اسپیس نکل آئے. 

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالم اسلام میں ایز اے ملٹری لیڈر تسلیم کیا جا رہا ہے، ہی از بیئننگ کالڈ اے سیکنڈ صلاح الدین ایوبی، بھارت کا ڈپلومیٹک ایفرٹ کافی حد تک ڈینٹ ہوا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ رہا ہے

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی