فائل فوٹو

کراچی ملیر جیل سے 100 سے زائد قیدیوں کے فرار ہونے پر سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے جیل کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی، قیدی گیٹ سے باہر نکلے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات یہ تھیں کہ جیل کی دیوار ٹوٹی ہے، حتمی رپورٹ آنے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

کراچی: ملیر جیل سے قیدی فرار ہونے کی اطلاعات

کراچی میں ملیر جیل سے قیدی فرار ہوگئے، کچھ کو دوبارہ پکڑ لیا گیا، قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور تشدد بھی کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 100 کے قریب قیدی فرار ہوئے جن میں سے 46 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر مفرور قیدیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں تھے، ملیر جیل اور اطراف میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

ضیا لنجار نے مزید کہا کہ 6 ہزار قیدی جیل میں موجود ہیں، ملیر جیل میں پیش آنے والے واقعے میں کوتاہی بھی ہوسکتی ہے، واقعے کی وجوہات جاننے میں کچھ وقت لگے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملیر جیل

پڑھیں:

شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب بنارس کالونی میں شوہر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق بنارس فرنٹیئر کالونی نمبر 02 سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ملکیت کے نام سے ہوئی، جسے تیز دھارآلے سے گلے پر وار کرکے قتل کیا گیا۔

کراچی: شادی کے 6 دن بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلا دی، ملزم گرفتار نہ ہو سکا

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جارہی ہے۔

 ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کے قتل میں اس کا شوہر شعیب ملوث ہے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا چُھرا بھی پولیس نے برآمر کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کے وقت مقتولہ کے 4 میں 3 بچے گھر پر تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے؛ مشہور گانا بھی گنگنایا
  • اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر
  • صوبائی وزیر کا تاریخی بنگلے پر قبضہ ناقابلِ قبول ہے، والی سوات کی پوتی ذیب النسا
  • سیاح کو ہنزہ میں دیوار پر اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا
  • شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
  • بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بیٹر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے باہر
  • کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 انتقال کرگئے
  • کراچی: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 2 انتقال کرگئے
  • لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی بند