عید پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
عید پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ۔ صرف قریبی رشتہ دار پہلے اور دوسرے دن صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ملاقات کر سکیں گے۔
عیدالاضحی پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ ملاقات صرف عید کے پہلے اور دوسرے دن صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ممکن ہوگی۔قیدیوں سے صرف والدین۔ بہن۔ بھائی۔ بیوی۔، بیٹے یا بیٹیاں ہی ملاقات کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ہر جیل میں مخصوص فہرستیں تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ملاقات صرف انٹرویو شیڈ میں کرائی جائے گی۔ جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ مخیر حضرات سے قربانی کا گوشت لے کر دوسرے روز قیدیوں کے لیے ڈنر کا اہتمام کریں۔ یہ اجازت وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر دی گئی ہے تاکہ قیدی بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ میں عام آدمی کے مسائل اور انکی توقعات کو مدنظر رکھا جائے چوہدری شجاعت حسین بجٹ میں عام آدمی کے مسائل اور انکی توقعات کو مدنظر رکھا جائے چوہدری شجاعت حسین چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا رحیم یار خان، عید کے کپڑے مانگنے پرباپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی الیکشن کمیشن کا اسلام آباد، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پروزیراعظم اور مریم نوازکو بلانے کا اشارہ پاکستانی عازمین حج کے کھانے پر 15کروڑ سے زائد اخراجات، وزارت مذہبی امور اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون، سینکڑوں گاڑیاں تھانے منتقلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت پنجاب کی
پڑھیں:
غزہ سے باہر 6 ہزار امدادی ٹرک اجازت کے منتظر ہیں، فلپ لازارینی
غزہ کی پٹی میں موجود اقوام متحدہ کے سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ UNRWA کے کلینک تک پہنچنے والے افراد بھی کمزور ہیں۔ ان کے پاس نہ تو کھانے کی طاقت ہے، نہ خوراک اور نہ ہی طبی ہدایات پر عمل کرنے کا کوئی ذریعہ۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی UNRWA کے کمشنر جنرل "فلپ لازارینی" نے کہا کہ ہمارے پاس امداد سے بھرے ہوئے تقریباً 6 ہزار ٹرک موجود ہیں جن میں خوراک اور طبی سامان موجود ہے۔ یہ ٹرک اردن اور مصر میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کی تفصیلاتے بتاتے ہوئے کہا کہ غزہ شہر میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہے۔ اس پٹی میں روزانہ غذائی قلت کے نئے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن بچوں کو ہماری ٹیمیں دیکھ رہی ہیں وہ انتہائی کمزور اور دبلے پتلے ہیں۔ اگر انہیں فوری طور پر ضروری علاج نہ ملا تو ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ UNRWA کے کلینک تک پہنچنے والے افراد بھی کمزور ہیں۔ ان کے پاس نہ تو کھانے کی طاقت ہے، نہ خوراک اور نہ ہی طبی ہدایات پر عمل کرنے کا کوئی ذریعہ۔ فلپ لازارینی نے بتایا کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے UNRWA کے طبی عملے کے پاس بھی دن میں صرف ایک وقت کا کھانا ہے۔ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بھوک کی وجہ سے زیادہ تر بیہوش ہو جاتے ہیں۔