پنجاب میں ایک گھر پر بجلی کے 2 میٹر نہیں لگیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
وزرات پاور ڈویژن کی جانب سے لیسکو، فیسکو، میپکو سمیت دیگر پاور ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اب سے ایک گھر میں ایک سے زائد بجلی کا سنگل فیز میٹر نہیں لگایا جائے گا ۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردی نئی ہدایت کے مطابق اگر کوئی گھر ایک سے زائد میٹر لگوانا چاہتا تو اس گھر کا الگ سے پورشن ہونا چاہیے، جس میں نیچے والے گھر سے الگ راستہ ہو اور اوپر والے پورشن میں ایک کچن لازمی ہو۔
یہ بھی پڑھیں:
داخلی اور خارجی راستہ الگ ہو، گھر کے اندر بجلی کنکشن کے لیے دونوں پورشنز کا الگ الگ الیکٹرک سرکٹ ہو، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ان بائی لاز کی تصدیق بھی کرے گا کہ یہاں پر 2 پورشن بنائے گئے ہیں۔
سنگل فیز کنکشن پر 2 میٹر لگوانے پر پابندی کیوں؟پاور ڈویژن کی ہدایت کی مطابق صارفین 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر جو خاندان وہاں پر سکونت اختیار کر رہے ہوں گے، وہ الگ الگ حلف دیں گے کہ وہ الگ الگ رہتے ہیں اور ان کا داخلی اور خارجی راستہ بھی الگ ہے۔
پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ 5 کلو واٹ تک کنکشن لینے والوں پر ان شرائط کا اطلاق نہیں ہوگا، پانچ کلو واٹ پر صارفین کو تھری فیز میٹر کی بنیاد پر کنکشن فراہم کیا جائے گا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ ایک گھر پر 2 میٹر لگانے پر پابندی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ صارفین نے اپنے گھروں پر 3 سے 4 میٹر لگوا رکھے ہیں ،حکومت نے 2 سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:
’یہی وجہ ہے کہ صارفین 3 سے 4 میٹر لگوا کر بجلی کے ہر میٹر پر 2 سو سے کم یونٹ استعمال کرتے ہیں، جس سے وہ غربیوں کو ملنے والے ریلیف کے حقدار ہوجاتے ہیں، حالانکہ وہ صارفین ایک ماہ میں 7 سے 8 سو یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں ،جس سے حکومت کو نقصان ہو رہا ہے۔‘
لیسکو ذرائع کے مطابق جن گھروں پرپہلے سے ایک سے زائد سنگل فیز میٹر موجود ہیں ان کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے، تمام صارفین کے ریکارڈ چیک کرنے کے بعد اہکار چھاپے ماریں گے اور ایک سے زائد میٹر استعمال کرنے والوں کے بجلی کنکشن کاٹ دیے جائیں گے، نئے ایک سے زائد میٹر لگوانے والے گھر کا نقشہ اور پچاس روپے کے اسٹامپ پیپر پر ہر خاندان الگ الگ سے اپنا حلف دے گا۔
لیسکو حکام کے مطابق جولائی کے مہینے میں ان نئے قوانین کا اطلاق ہو جائے گا، نئے قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹامپ پیپر الیکٹرک سرکٹ پاور ڈویژن حلف سنگل فیز صارفین لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی لیسکو حکام میٹر وزرات پاور ڈویژن یونٹ بجلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹامپ پیپر پاور ڈویژن حلف سنگل فیز صارفین لیسکو حکام میٹر وزرات پاور ڈویژن یونٹ بجلی پاور ڈویژن کی ایک سے زائد سنگل فیز الگ الگ
پڑھیں:
طاہرہ کشیب کیا سن کر ہنسنے اور رونے لگیں؟ آیوشمان کھرانا نے بتا دیا
آیوشمان کھرانہ اہلیہ طاہرہ کشیپ کے ہمراہ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیابالی وُوڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ طاہرہ کشیپ کو یقین نہیں تھا کہ میں اداکار بن سکتا ہوں جبکہ میرے والد کی سخت توقعات نے مجھے کالج میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور اداکاری کے خواب کو حقیقت بنانے میں مدد دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ انٹرویو میں آیوشمان کھرانہ نے اس وقت کو یاد کیا جب وہ اور طاہرہ پنجاب یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، انہوں نے انکشاف کیا کہ میں ہمیشہ سے طاہرہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن طاہرہ نے مجھ سے پوچھا کہ تم زندگی میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہو؟ پیسے کیسے کماؤ گے؟ میں نے اسے بتایا کہ میں اداکار بننا چاہتا ہوں۔
آیوشمان نے بتایا کہ اس موقع پر طاہرہ بیک وقت ہنسنے اور رونے لگیں، یہ سوچ کر کہ میں اداکار کیسے بن سکتا ہوں، میں اس وقت ایک کتابی کیڑا یا پڑھاکو قسم کا نوجوان تھا، میری شکل دیکھ کر کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتا تھا کہ میں اداکار بن جاؤں گا، یہاں تک کہ طاہرہ کو بھی مجھ پر یقین نہیں تھا، میں نے اپنے خود کے یقین پر بہت زیادہ بھروسہ کیا۔
بھارتی اداکار اور گلوکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ والدین سے بچپن میں خوب مار کھائی ہے۔
انہوں نے اپنے والد کی وہ شرط بھی بتائی جس کے بعد انہیں اداکاری کرنے کی اجازت ملی اور کہا کہ میرے والد نے ایک شرط رکھی کہ اگر میں آرٹ کی فیلڈ اپنا کر تھیٹر کرنا چاہتا ہوں تو مجھے کالج میں ٹاپ کرنا ہو گا، تو میں نے 3 سال تک اپنے کالج میں ٹاپ کیا کیونکہ میں تھیٹر میں کیریئر بنانا چاہتا تھا، یہ مشکل تھا، لیکن وہ چاہتے تھے کہ کچھ اچھا ہو، چونکہ میں شاہ رخ خان کا مداح تھا، میں نے محسوس کیا کہ ایک تعلیم یافتہ اداکار بننا بہتر ہے، شاہ رخ سے زیادہ ذہین کوئی نہیں ہے، ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے میں نے بھی ماس کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی اور بالآخر ممبئی پہنچ گیا۔
آیوشمان کو حال ہی میں فلم تھما میں دیکھا گیا تھا، آدتیہ سرپوتدار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رشمیکا مندانا، نواز الدین صدیقی، فیصل ملک اور پاریش راول نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔
دیوالی پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے اب تک دنیا بھر میں باکس آفس پر 155.25 کروڑ بھارتی روپے کا کاروبار کیا ہے۔
آیوشمان اپنی اگلی فلم ’پتی، پتنی اور وہ ٹو‘میں نظر آئیں گے جو 2019ء کی ہٹ فلم ’پتی، پتنی اور وہ‘ کا سیکوئل ہے۔
اس فلم میں سارہ علی خان، وامیکا گبّی اور راکول پریت سنگھ بھی جلوہ گر ہوں گی، یہ فلم 4 مارچ 2026ء کو ریلیز ہو گی۔