2025-04-25@06:43:55 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«پاور ڈویژن کی»:

    اسلام آباد: پاور ڈویژن کے ترجمان ظفریاب خان نے بجلی کی نرخوں میں تبدیلی کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں ریلیف پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ظفریاب خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کی خبریں بے بنیاد اور متضاد ہیں، بعض عناصر جان بوجھ کر بجلی کے نرخوں اور اس کی تکنیکی تفصیلات سے متعلق غلط معلومات پھیلا کر حقائق مسخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی رپورٹس حکومت کے سرکاری مؤقف کو غلط انداز میں پیش کرتی ہیں اور اس...
    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان پاور ڈویژن ظفریاب خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں ریلیف پر عملدرآمد کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کی خبریں بے بنیاد اور متضاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض عناصر جان بوجھ کر بجلی کے نرخوں اور اس کی تکنیکی تفصیلات سے متعلق غلط معلومات پھیلا کر حقائق کو مسخ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس...
     وفاقی کابینہ نے سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دے دی۔حکومت نے سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل کر لی ہے، اب سرکاری آئی پی پیز کی درخواست نیپرا میں آئے گی۔ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ مزید 21 سے زائد سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، مذاکرات سے 34 ارب روپے کی بچت ہوگی، ان مذاکرات کے نتیجے میں فی یونٹ 27 پیسے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں کمی آئے گی۔پاور ڈویژن کے اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ آئی پی پیز 21 ہزار میگاواٹ سے زائد کیپسٹی کے حامل ہے اور ان میں نیوکلیئر پاور پلانٹس سمیت آر ایل این...
    اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آج بجلی کی قیمت میں7.41 روپے گھریلو اور 7.69 روپے صنعتی فی یونٹ کی تاریخی کمی حکومت کا عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے ۔جمعرات کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں کمی پر جاری بیان میں کہا کہ پاور ڈویژن اب مزید پہلوئوں پر کام کرکے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لا کر بجلی کی قیمتوں میں کمی...
    کولاج فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف کل بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی 6 روپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے اور ترامیم سے بجلی کی قیمت میں کمی کی گنجائش نکلی۔ذرائع نے بتایا کہ 29 آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے، 29 آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں 2498 ارب روپے کی بچت ہوگی۔یہ بچت ان پاور پلانٹس کی 3 سے 20 سالہ مدت کے درمیان ہوگی، حکومت کی ملک بھر میں بجلی فی یونٹ سبسڈی بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں  مزید ریلیف فراہم کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا .جس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔شہباز شریف نے کہا کہ جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از...
    ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے متعلق پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرلی گئی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے300 یونٹ تک گھریلو، زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے کمی منظور کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک گھریلو صارفین کیلئے منظور ہوا ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فائدہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو ملے گا۔ نیپرا نے زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے بھی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کے ریلیف سے متعلق نیپرا کوخط لکھا تھا، ماہانہ 100 یونٹ تک لائف لائن...
    بابر شہزاد تُرک: وفاقی بیوروکریٹس کے گریڈ 19 سے 20، گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 21 سے 22 تک کے ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تیاری مکمل کر لی ہے. ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ رواں ہفتے 5 یا 6 مارچ کو متوقع جبکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ 10 سے 13 مارچ تک شیڈول ہے. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی سربراہی میں مجوزہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے لیے وزیراعظم دفتر اور چیئرمین ایف پی ایس سی کی سربراہی میں ہونے والے سنٹرل سلیکشن بورڈ کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ گریڈ 22 کی 40 خالی اسامیوں...
    رواں مالی سال فروری تک بجلی چوری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق جولائی 2024 سے فروری 2025 تک 7 ارب 61 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ دستاویز کے مطابق یکم جولائی سے 13 فروری تک بجلی چوروں کے خلاف 1 لاکھ 26 ہزار 452 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ بجلی چوری میں ملوث 23 ہزار 119 افراد گرفتار ہوئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد پر 18 کروڑ 53 لاکھ یونٹ ڈالے گئے، بجلی چوری میں ملوث افراد سے 3 ارب 27 کروڑ روپے وصول کر لیے گئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق لیسکو میں بجلی چوری میں ملوث 7 ہزار 415 افراد گرفتار ہوئے، گیپکو میں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پاور ڈویژن 24-2023 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران مالی سال 23-2022 میں 9 ڈسکوز کے ڈیفالٹرز پر 877 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاور ڈویژن کو ریکوری کے لیے 118 خطوط لکھے ہیں، نان ریکوری میں سب سے ذیادہ کیسز کیسکو کے ہیں، کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی۔ اجلاس میں پاور ڈویژن کی 24-2023 کے آڈٹ پیروں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے اس پیرا پر ڈی اے سی کا اجلاس نہیں کیا...
    موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی پاور ڈویژن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض...
    اسلام آباد (آن لائن)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے غیر فعال ہونے کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اورپاور ڈویژن نے اپنے ذیلی اداروں اور تقسیم کار کمپنیوں کے مالی بے ضابطگیوں کے آڈٹ پیراز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ پاورڈویژن نے بتایا کہ پاور ڈویژن کے مالی بے ضابطگیوں کے تین سالوں کے حل طلب 287 آڈٹ پیراز ہیں۔پاور ڈویژن کے ذیلی اداروں اور تقسیم کار کمپنیوں میں کھربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا۔پاورڈویژن نے بتایا کہ گزشتہ3 سال میں پاور ڈویژن کے ذیلی اداروں اور تقسیم کار کمپنیوں کے 93 کھرب،205 ارب روپے سے زاید کے آڈٹ پیراز زیر التوا ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے فعال ہونے سے ہی یہ آڈٹ پیراز حل...
    اسلام آباد: وزیراعظم کو الیکٹرک وہیکل پالیسی سے آگاہ کردیا گیا، پاور ڈویژن نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بجلی کے نرخ میں 44 فیصد کی تاریخ ساز کمی کردی، اس اقدام سے پیٹرول اور گیس کے مقابلے میں سفری اخراجات میں تین گُنا بچت ممکن ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک وہیکلز کی پالیسی انتہائی خوش آئند ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی 44 فیصد کم رعایتی ٹیرف ایک تاریخ ساز پیکیج ہے، بجلی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک وہیکلز کی پالیسی انتہائی خوش آئند ہے : وزیراعظم پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی 44 فیصد کم رعائیتی ٹیرف ایک تاریخ ساز پیکج ہے : وزیراعظم الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی نئی پالیسی کے حوالےسے وزیراعظم کی وفاقی وزیر پاور اور ان کی ٹیم کی ستائش بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں زر مبادلہ کی بچت ہو گی اور ماحول دوست سفری سہولیات دستیاب ہوں گی : وزیراعظم وزیراعظم کی الیکٹرک گاڑیوں کے حوالےسے نئی حکومتی پالیسی کی بھرپور تشہیر کرنے اور آگہی مہم کی...
۱