وزیراعظم کل بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرسکتے ہیں،ذرائع پاور ڈویژن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف کل بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرسکتے ہیں۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی 6 روپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے اور ترامیم سے بجلی کی قیمت میں کمی کی گنجائش نکلی۔
ذرائع نے بتایا کہ 29 آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے، 29 آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں 2498 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
یہ بچت ان پاور پلانٹس کی 3 سے 20 سالہ مدت کے درمیان ہوگی، حکومت کی ملک بھر میں بجلی فی یونٹ سبسڈی بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور: جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا
پشاور:جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا، قیمتیں کم ہونے کے انتظار میں شہری مہنگے داموں جانور خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
بڑھتی مہنگائی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی قیتمیں بھی ہر سال بڑھتی جارہی ہیں، امسال بھی جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا اضافہ ہوا۔
پشاور کی مویشی منڈیوں میں بڑے جانور کی قیمتوں میں تیس سے چالیس ہزار روپے اور چھوٹے جانوروں کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
شہری عین وقت تک جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا انتظار کرتے رہے لیکن آخری تین دنوں میں جانوروں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، بڑے جانور کی قیمت دو لاکھ سے تجاوز کرگئی اور اسی طرح چھوٹے جانور کی قیمت ایک لاکھ سے چار لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔
شہری کم قیمت میں اچھے جانور کی تلاش میں رہے لیکن قیمتیں کم نہ ہونے کے باعث شہری مہنگے داموں مویشی خریدنے پر مجبور ہوگئے