Daily Mumtaz:
2025-09-18@15:55:38 GMT
پاورڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
اسلام آباد : وزارت پاورڈویژن نے بجلی کے2 میٹرلگانےپرپابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔
ترجمان پاورڈویژن کےمطابق سوشل میڈیا پرگردش خبریں سراسر جھوٹی اورگمراہ کن ہیں، ایسی خبریں عوام میں بےچینی پھیلانےکی مذموم کوشش ہیں،جھوٹی خبریں پھیلانا،شیئرکرنا پیکا ایکٹ کےتحت قابل سزا جرم ہے۔
پاورڈویژن کا کہنا ہےکہ کسی بھی رہائشی جگہ پردوسرا میٹر مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے، عوام سے گزارش ہےاس قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کامن ویلتھ رپورٹ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 ستمبر 2025ء ) مشیر کےپی اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ رپورٹ، "ووٹ کو عزت دو" کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ مینڈیٹ چوری کا سب سے بڑا اور واضح ثبوت ہے، یہ ایک غیرجانبدار رپورٹ ہے، اسے فوری طور پر پبلش کیا جانا چاہیے، الیکشن کمیشن اپنے کالے کرتوت چھپانے کی کوشش نہ کرے، ووٹ چوری کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، کامن ویلتھ رپورٹ، الیکشن کمشنر کی غداری کا واضح ثبوت ہے، کامن ویلتھ کے اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لے کر فوری طور پر رپورٹ پبلش کریں،یہ ووٹ کے تقدس کی پامالی کا معاملہ ہے، پاکستان کے عوام کامن ویلتھ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے ووٹ چوری کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔(جاری ہے)
مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک و قوم کیلئے جس بہادری اور دلیری سے جیل کاٹی ہے پاکستانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ، ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب جھوٹے مقدمات قائم کرنے والے قوم کے سامنے خود اعتراف کریں گے اور بانی پی ٹی آئی سر خرو ہوں گے ، معیشت پر کاسمیٹکس کا لیپ اور اس کی مضبوطی کا ڈھنڈورا پیٹنا ہر دور میں (ن) لیگ والوں کا وطیرہ رہاہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سیلاب سے پنجاب کی زرعی معیشت تباہ ہو گئی ہے لیکن حکومت ابھی تک بحالی کا کوئی منصوبہ پیش نہیں کر سکی ، پنجاب کی وزیر اعلیٰ آنیاں جانیاں چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جامع پیکج کا اعلان کریں ۔ وزیر اعلیٰ یہ تاویل پیش کر رہی ہیں کہ وہ باہر نکلتی ہیں تو فیلڈ میں موجود افسران کا م کرتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ جب وزیر اعلیٰ فیلڈ میں نہیں ہوتیں تو متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا جو تشویش کی بات ہے۔ مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ فوری طو رپر متاثرین کی بحالی کا منصوبہ پیش کریں۔