پاور ڈویژن کی محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
پاور ڈویژن کی محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہِ محرم کے دوران، متوقع شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر، بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کے افسران کو ایک خط میں کہا کہ چونکہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ جولائی میں آ رہا ہے اور اس دوران شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے اور مذہبی اجتماعات کے دوران کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔
انہوں نے ڈسکوز کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے جہاں مجالس اور جلوس متوقع ہیں، وہاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ خراب آلات کی فوری مرمت کو یقینی بنایا جائے، اور ہنگامی ٹیموں کو پورے مہینے، خصوصا 9 اور 10 محرم (یومِ عاشورہ)پر ہائی الرٹ پر رکھا جائے۔اویس لغاری نے کہا کہ حساس مقامات پر اسٹینڈ بائی جنریٹرز اور یو پی ایس سسٹمز کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی غیر متوقع گرڈ مسئلے کی صورت میں بجلی فراہم کی جا سکے۔ہر سب ڈویژن میں مناسب تعداد میں ٹرانسفارمرز اور دیگر ضروری مواد کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں انوینٹری اپ ڈیٹ کی جائے، مقامی انتظامیہ اور عوام کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔
خط کے آخر میں کہا گیا کہ محرم الحرام کا تقدس ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم عوام کی خدمت میں پوری محنت اور احترام کے ساتھ کام کریں، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔علاوہ ازیں، محرم کے دوران راولپنڈی میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پاکستان آرمی کی پانچ اور رینجرز کی چھ کمپنیاں تعینات کی جائیں گی، تاکہ انتظامیہ اور پولیس کی مدد کی جا سکے۔راولپنڈی ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران 4374 مجالس اور 1003 جلوسوں کے انعقاد کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حامد نے اس ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایک پرامن محرم کا انعقاد ان کی فورس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصوبائی حکومت گنڈاپور کیلئے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، فیصل کریم کنڈی صوبائی حکومت گنڈاپور کیلئے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، فیصل کریم کنڈی چین کی عالمی نگرانی میں موجود ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا بلنڈر ہے، لیاقت بلوچ امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا، حافظ نعیم الرحمان محرم الحرام، پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعیناتی،موبائل فونز کی نگرانی کا فیصلہ پاک بھارت جنگ بندی، بھارتی سیاستدان، میڈیا امریکی صدر ٹرمپ کی کردار کشی کرنے لگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے دوران بجلی کی
پڑھیں:
چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت
پاک افغان سرحدی شہر چمن کے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ایک دھماکے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
پولیس کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا جس کے بعد فوری طور پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور لیویز سمیت دیگر ادارے شواہد جمع کر رہے ہیں۔
واقعہ بلوچستان کے امن پر حملہ ہے، وزیراعظم شہباز شریفوزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب کار پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور انہیں فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واقعے کے ذمہ داران کا جلد تعین کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
مزید پڑھیے: سوشل میڈیا جن قابو سے باہر ہو رہا ہے، بے لگام مواد برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست ایسے عناصر کے ناپاک عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی اور بلوچستان میں امن و استحکام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
سرفراز بگٹی کی مذمت، زخمیوں کو بہترین طبی کی فراہمی کی ہدایتوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد دے گی اور امن دشمن عناصر کو کسی رعایت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے عدالتی نظام میں اہم تبدیلی، اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹرائلز ہوں گے
انہوں نے دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم بھی دہرایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان چمن چمن دھماکا وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی