گزشتہ جولائی سے فروری تک ساڑھے7 ارب کی بجلی چرانے والے 23119 افراد گرفتار، دستاویز، پاور ڈویژن
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
رواں مالی سال فروری تک بجلی چوری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق جولائی 2024 سے فروری 2025 تک 7 ارب 61 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔
دستاویز کے مطابق یکم جولائی سے 13 فروری تک بجلی چوروں کے خلاف 1 لاکھ 26 ہزار 452 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ بجلی چوری میں ملوث 23 ہزار 119 افراد گرفتار ہوئے۔
پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد پر 18 کروڑ 53 لاکھ یونٹ ڈالے گئے، بجلی چوری میں ملوث افراد سے 3 ارب 27 کروڑ روپے وصول کر لیے گئے۔
پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق لیسکو میں بجلی چوری میں ملوث 7 ہزار 415 افراد گرفتار ہوئے، گیپکو میں بجلی چوری میں ملوث 2409 افراد گرفتار ہوئے۔
دستاویز کے مطابق فیسکو میں 2145، آئیسکو 652 اور میپکو میں 8431 افراد گرفتار ہوئے، پیسکو میں 1642، حیسکو 80، سیپکو میں 336 بجلی چوری میں ملوث افراد گرفتار ہوئے۔
پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق کیسکو میں 4 اور ٹیسکو میں5 بجلی چور گرفتار ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بجلی چوری میں ملوث افراد گرفتار ہوئے دستاویز کے مطابق پاور ڈویژن کی
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔